جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر: محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس (YSS) جموں و کشمیر کے زیر اہتمام صوبائی سطح کی بین ضلعی شطرنج چیمپئن شپ کا آغاز اسپورٹس کمپلیکس وزیر باغ سرینگر میں ہوا۔
ڈی جی یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس انورادھا گپتا نے چیمپئن شپ کا افتتاح کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں، خصوصاً طالبات، کو بلند اہداف حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر شرکا کو نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف حلف بھی دلایا گیا۔
چیمپئن شپ میں وادی کشمیر کے تمام 10 اضلاع سے مختلف عمر کے لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہے ہیں۔


