جنگ نیوز
نئی دہلی/مرکزی وزیر داخلہ و وزیرِ تعاون امیت شاہ نے قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن (NCDC) کو آئندہ 25 برس کا منصوبۂ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی۔
93ویں جنرل کونسل اجلاس میں انہوں نے مالی سال31- 2030تک 4 لاکھ کروڑ روپے کی مالی معاونت تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کرنے پر زور دیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ این سی ڈی سی نے 25 اکتوبر 2026 تک کوآپریٹو اداروں کو 414586 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں۔ مالی سال26- 2025میں ادارے نے 127596 کروڑ روپے تقسیم کیے اور 1475 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔
امیت شاہ نے شمال مشرقی ریاستوں میں 2030 تک دودھ، انڈے، مچھلی اور گوشت کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے کے لئے عملی منصوبے تیار کرنے کی ہدایت بھی دی۔


