اننت ناگ، 8 اگست:
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قصبہ بیجبہاڑہ کے تیلی محلہ میں ہفتے کی صبح ایک 80 سالہ خاتون دو منزلہ رہائشی مکان سے حادثاتی طور پر نیچے گرنے سے جاں بحق ہو گئی۔
متوفیہ کی شناخت راجہ بیگم زوجہ غلام نبی تیلی، ساکن تیلی محلہ بیجبہاڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، بزرگ خاتون صبح کے وقت مکان سے گر کر شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (SDH) بیجبہاڑہ منتقل کیا گیا۔
تاہم، ہسپتال میں علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔


