راشٹریہ رکشا یونیورسٹی اور کشمیر یونیورسٹی کے درمیانMoU پر دستخط

پی آئی بی

سرینگر/اشٹریہ رکشا یونیورسٹی (آر آر یو)، جو وزارتِ داخلہ، حکومتِ ہند کے تحت ایک قومی اہمیت کا حامل ادارہ ہے، اور کشمیر یونیورسٹی (یو او ایف) کے درمیان آج کشمیر یونیورسٹی کے عزت مآب وائس چانسلر کے دفتر میں ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
اس مفاہمتی یادداشت پر راشٹریہ رکشا یونیورسٹی، جموں و کشمیر کیمپس کی جانب سے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہیش ترپاٹھی اور کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار پروفیسر (ڈاکٹر) نصیر اقبال نے دستخط کیے۔
اس موقع پر کشمیر یونیورسٹی کی عزت مآب وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) نیلوفر خان، راشٹریہ رکشا یونیورسٹی کے لائف ٹائم پروفیسر پروفیسر (ڈاکٹر) معراج الدین میر، کشمیر یونیورسٹی کے اسکول آف لا کی سربراہ و ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) شہناز، وائس چانسلر کی خصوصی سیکریٹری ڈاکٹر اشفاق احمد زری، راشٹریہ رکشا یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی رکن ڈاکٹر مدثر بٹ اور کشمیر یونیورسٹی کے اسکول آف لا کے سینئر فیکلٹی رکن ڈاکٹر محمد یٰسین وانی بھی موجود تھے۔
اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں جامعات کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے، جس میں بالخصوص مشترکہ تحقیقی منصوبے، طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے کے پروگرام، طلبہ کے انٹرن شپ پروگرام اور چوائس بیسڈ کریڈٹ سسٹم (سی بی سی ای) کے تحت کریڈٹ ٹرانسفر شامل ہیں۔
اس شراکت داری کے تحت اساتذہ کی تربیت، مشاورتی خدمات اور مہارتوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، خصوصاً قومی سلامتی، بہیورل اینڈ فورنسک سائنس، قانون، پولیس انتظامیہ، کرمنالوجی اور دیگر کثیر الشعبہ مطالعات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سمبا کی ٹیم نے ’اُڑان‘ پیش کیا، کیتھل نے پہلی پوزیشن حاصل کی

  جنگ نیوز ڈیسک پنچکولہ/ پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ...

مسکراہٹوں اور مایوسیوں کے بیچ جموں کشمیر کابینہ کی قوت میں اضافہ

لیفٹیننٹ گورنر نے چار نئے وزرا کو عہدے اور...

سفارت کاری ہی واحد راستہ

مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حوثی حملوں...

اردن کا شام پر حملہ

عمان، اردن: اردنی فضائیہ نے ایک بیان میں اعلان...

پولیس نے سرینگر کے خانِ یار میں 45 لاکھ روپے کی چوری کا کیس حل کر لیا

سرینگر، 27 اکتوبر پولیس نے منگل کے روز دعویٰ کیا...