سمیر مشتاق میر
بارہمولہ 25 جولائی: شمالی کشمیر کے بارہمولہ-ہندواڑہ قومی شہرہ پر نادیہال لڈورہ کے قریب ہفتہ کو ایک سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک سومو گاڑی اور ایک ٹپر مبینہ طور پر گہری کھائی میں جاگرے۔ اس واقعے کے صحیح حالات کی سرکاری طور پر تصدیق ہونا باقی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے فوری بعد مقامی افراد، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع واردات پر پہنچ گئیں اور بچاو کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو کھائی سے نکال کر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ منتقل کیا گیا۔
پولیس موقع پر پہنچ گئے ہیں اور حادثے کی وجوہات اور زخمیوں کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


