سرینگر:
جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے علاقے بوپ کے ‘برکوانڈا’ میں جمعہ کی صبح بادل پھٹنے کے شبہ میں آنے والے ناگہانی سیلابی ریلے نے متعدد مکانات کو متاثر کیا، جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر متاثرہ تین خاندانوں کو وہاں سے نکال کر ‘گورنمنٹ مڈل سکول برکوانڈا’ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے قیام کے لیے عارضی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔


