جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر، 23 جولائی: ڈپٹی کمشنر سری نگر اور چیئرمین DDMA، اکشے لبرو نے آج حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومؒ کے مزار پر سالانہ عرس کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور بعد ازاں ہری پربت میں شاریکا دیوی مندر جاکر شاریکا جینتی کی تقریبات میں شرکت کی۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو عرس کے دوران بلا تعطل بجلی و پانی، صفائی، ٹریفک و پارکنگ، اسٹریٹ لائٹس، طبی امداد اور دیگر بنیادی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ SMC کو صفائی اور آوارہ کتوں کے مسئلے کے تدارک جبکہ KPDCL کو مسلسل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
شاریکا جینتی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مندر میں حاضری دے کر عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کی اور تمام محکموں، مندر انتظامیہ اور رضاکاروں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔


