فلسطین کی حمایت اور ظلم کے خلاف آیت اللہ خامنہ ای کا مؤقف ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

جنگ نیوز

سری نگر/بڈگام: میرواعظِ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے بڈگام میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور انہیں عالمِ اسلام کی ایک عظیم دینی و سیاسی شخصیت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی ایمان، استقامت، ظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے پیغام سے عبارت تھی۔ میرواعظ نے کہا کہ مرحوم رہنما کے لئے سب سے بڑا خراجِ عقیدت یہی ہے کہ مسلمان باہمی اتحاد کو مضبوط کریں، کیونکہ شیعہ اور سنی ایک ہی امت کا حصہ ہیں۔
میرواعظ نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے دباؤ کے باوجود جوہری ہتھیاروں کی مخالفت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق، آزادی اور انصاف کی مسلسل حمایت کو بھی مرحوم رہنما کی نمایاں خدمات میں شمار کیا۔
خطاب کے اختتام پر میرواعظ نے مرحوم آیت اللہ خامنہ ای کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی مسلمانوں کو اتحاد، بھائی چارے، مظلوموں کی حمایت اور انصاف و امن کے لئے جدوجہد کا درس دیتی رہے گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

موسمیاتی تبدیلی :کشمیر میں قبل از وقت بادام کی فصل تیار

جنگ نیوز پلولامہ/ کشمیر میں اس سال بادام کی فصل...

مجوزعہ IFFJK کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل

  نیوز ڈیسک سری نگر/ جموں و کشمیر کے پہلے...

مرکز PoJK کے حالات پر آواز اٹھائے/ فاروق عبداللہ

جنگ نیوز سری نگر/نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ...

امتحانی پرچہ لیک روکنے کا ترمیمی بل لوک سبھا سے منظور

جنگ نیوز نئی دہلی/لوک سبھا نے بدھ کے روز شدید...