جموں سرینگر قومی شاہراہ پر کار حادثے میں پانچ یاتری زخمی

ضلع ادھم پور میں چنانی کے قریب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹولڈی نالہ کے قریب یاتریوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع کے بیکنتھ پور کے پانچ یاتری اس حادثے میں زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح تقریباً چھ بجکر دس منٹ پر پیش آیا۔

یاتری جمعہ کو ارٹیگا کار میں سفر کر رہے تھے۔ وہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پہلگام کے لیے روانہ ہونے والے قافلے میں شامل تھے۔ یاتریوں کی گاڑی بے قابو ہو کر قومی شاہراہ 44 کی دیوار سے ٹکرا گئی۔

اطلاع ملنے پر (سنٹرل ریزرو پولیس فورس) سی آر پی ایف 137 بٹالین، گورکھا 4/3، سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکار مسافروں کو بچانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ زخمی یاتریوں کو فوری طور پر ادھم پور کے ایسوسی ایٹڈ اسپتال گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا، جہاں ان کا فی الحال علاج جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ادھم پور منگا شیرپا، ڈی آئی جی ادھم پور ریاسی رینج شیو کمار شرما اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پریم سنگھ سمیت سینئر افسران نے اسپتال کا دورہ کیا اور طبی دیکھ بھال کا جائزہ لیتے ہوئے زخمیوں کی حالت دریافت کی۔

حکام کے مطابق اس حادثے میں یاتریوں میں سے ایک سیما گپتا شدید طور پر زخمی ہیں۔ جی ایم سی ادھم پور کے ڈاکٹروں نے سیما گپتا کو، جو شدید زخمی ہیں، کو اعلیٰ علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا، جبکہ باقی زخمیوں کا جی ایم سی ادھم پور میں علاج چل رہا ہے۔

دوسری جانب، حکام نے بتایا کہ نیپال سے تعلق رکھنے والا ایک 61 سالہ یاتری مقدس گپھا سے واپسی کے دوران بانہال میں شدید بیمار ہونے کے بعد فوت ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت کرشن دیو ٹھاکر کے طور پر ہوئی ہے، جو کھٹمنڈو کے موہتری کا رہنے والا ہے۔ متوفی بالتل کے راستے سے واپس آتے ہوئے بانہال میں نویوگ ٹنل کے قریب بے ہوش ہوگیا تھا۔

اسے لامبر یاترا گراؤنڈ میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولت میں لے جایا گیا اور اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ)، بانہال ریفر کیا گیا۔ بعد میں، اسے اننت ناگ کے سرکاری میڈیکل کالج منتقل کیا گیا، جہاں جمعرات کو علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جے اینڈ کے بینک کا پہلی سہ ماہی میں 424 کروڑ روپے سے زائد منافع

  جنگ نیوز ڈیسک  سرینگر، 29 جولائی: جے اینڈ کے بینک نے...

LIC نے حکومتِ ہند کو 12,207.25 کروڑ روپے کا منافع چیک پیش کیا

  جنگ نیوز ڈیسک  نئی دہلی، 29 جولائی: LIC آف انڈیا...

بارہمولہ میں انڈر۔17 سبروتو کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا آغاز

  جنگ نیوز ڈیسک بارہمولہ/ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس،...

جب جمہوریت عوام کی آواز سنتی ہے

لوک سبھا کی جانب سے عوامی امتحانات (غیر منصفانہ...

جموں و کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان

سرینگر: جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران...