جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر، 7 جولائی: کشمیر یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ ملازمین فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں، انتظامی یونٹس اور کیمپسز کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔ غلام رسول ملک 15 گول کے ساتھ بہترین کھلاڑی، پروفیسر نصیر اقبال نے انعامات تقسیم کیے
فائنل میں ٹیم گرین نے ٹیم وائٹ کو 2-6 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ چیف سیکیورٹی آفیسر غلام رسول ملک نے فائنل میں پانچ گول اسکور کیے اور پورے ٹورنامنٹ میں 15 گول کے ساتھ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اختتامی تقریب کی صدارت کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال نے کی، جنہوں نے کامیاب اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور تمغے تقسیم کرتے


