جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر: دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) سرینگر کی پانچ طالبات مختلف قومی کھیلوں کے مقابلوں کے لیے جموں و کشمیر کی نمائندگی کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔
کلاس 11 کی آہانہ منظور، مریم اور ساشا منیر اوپن سلیکشن ٹرائلز کے بعد 2026 جونیئر نیشنل رگبی سیونز گرلز چیمپئن شپ کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 6 اور 7 جولائی کو حیدرآباد، تلنگانہ میں منعقد ہوگی۔
ادھر کلاس 12 کی علیشبہ جیلانی اور حوریہ شوکت نے 14ویں سینئر نیشنل پینکاک سیلات چیمپئن شپ کے لیے جگہ بنائی ہے، جو 6 سے 8 جولائی تک شیلانگ، میگھالیہ میں منعقد ہوگی۔
اسکول کی پرنسپل شفق افشاں نے طالبات کی کامیابی کو ان کی محنت، نظم و ضبط اور ہمہ جہت تربیت کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ چیئرمین وجے دھر نے کہا کہ یہ طالبات جموں و کشمیر میں کھیلوں کے روشن مستقبل کی بہترین مثال ہیں


