جموں کشمیر بینک کی جانب سے صارفین سے براہِ راست رابطے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے صارفین کی شکایات کے ازالے، تجاویز اور بینکاری خدمات میں بہتری کے لیے صارفین سے براہِ راست رابطے کی خصوصی نشستوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی نشست بارہمولہ کے زونل دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں 150 سے زائد صارفین نے شرکت کی۔

جنرل منیجر (کسٹمر کیئر) نرجے گپتا نے اجلاس کی صدارت کی، جبکہ جنرل منیجر و ڈویژنل ہیڈ (کشمیر) ارشد قادری بھی موجود تھے۔ دیگر شرکاء میں ڈپٹی جنرل منیجر پرشوتم کمار، زونل ہیڈ بارہمولہ تنویر احمد نجر، بلال احمد کچو، اور چار کلسٹر سربراہان آصف سرول، تنویر بشیر، اقبال عزیز اور محبوب الٰہی خان شامل تھے۔

اجلاس میں صارفین نے خدمات کے معیار، جعلی کھاتوں، سائبر دھوکہ دہی سے بچاؤ، محفوظ بینکاری اور شکایات کے بروقت ازالے سے متعلق مسائل اور تجاویز پیش کیں۔

نرجے گپتا نے کہا کہ صارفین کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے ان کی شکایات سننا اور ان کا بروقت ازالہ ضروری ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل بینکاری کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر سائبر جرائم اور محفوظ لین دین سے متعلق عوامی بیداری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ارشد قادری نے کہا کہ صارفین سے مسلسل رابطہ بینک کو ان کی ضروریات سمجھنے اور خدمات بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

اس موقع پر بینک کی ٹرانزیکشن مانیٹرنگ ٹیم نے جعلی کھاتوں اور مالی دھوکہ دہی سے بچاؤ کے طریقوں پر تفصیلی جانکاری دی۔

بینک کے مطابق یہ سلسلہ جموں و کشمیر، لداخ اور ملک کے دیگر حصوں میں واقع تمام زونل دفاتر تک وسعت دیا جائے گا، جبکہ اگلی نشست 5 نومبر کو اننت ناگ میں منعقد ہوگی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گاندربل میں پولیس کی جانب سے فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/گاندربل پولیس نے آج 'سوِک ایکشن پروگرام'...

آغا روح اللہ کی نیشنل کانفرنس سےکنارہ کشی ، لوک سبھا نشست چھوڑنے کا اعلان

جنگ نیوز سرینگر کے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ...

امریکی وسط مدتی انتخابات اور ٹرمپ کی آزمائش

امریکہ میںآج یعنی 4 نومبر کو ہونے والے وسط...

پاورگرڈ کا دوسری سہ ماہی میں 3,866 کروڑ روپے کا منافع (PAT)، سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ

  سرینگر جنگ ڈیسک پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاورگرڈ)،...