جنگ نیوز
سرینگر/ جموں و کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمید کرا نے کہا ہے کہ ریاستی درجے کی بحالی تک کانگریس این سی کی زیر قیادت حکومت کی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی، البتہ حکومت کو اپنی بیرونی حمایت جاری رکھے گی۔
سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرا نے کہا کہ کانگریس کے لیے وزارتیں اہم نہیں بلکہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہونا بنیادی مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) حکومت کو کمزور کرنے یا گرانے کی کوشش کرتی ہے تو کانگریس مضبوطی سے این سی حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے پر این سی کے جنتر منتر احتجاج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اس مہم کا آغاز ایک سال قبل کیا تھا۔


