جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/ شری امرناتھ یاترا 2026 کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو اس وقت ہوا جب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے 4822 یاتریوں کے پہلے قافلے کو روانہ کیا۔ 259 گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ نویوگ ٹنل کے راستے کشمیر پہنچا، جہاں یاتریوں کا ضلع انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے روایتی انداز میں استقبال کیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2510 یاتری پہلگام جبکہ 2312 یاتری بالتل راستے سے مقدس گھپا کی جانب روانہ ہوں گے۔ پہلے قافلے میں 3707 مرد، 816 خواتین، 16 بچے، 246 سادھو اور 37 سادھویاں شامل ہیں۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یاترا عقیدت اور روحانی بیداری کا مقدس سفر ہے اور اس کے محفوظ و پُرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی، صحت، رہائش، پینے کے پانی، صفائی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔
امسال یاترا کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سکیورٹی نظام نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت اضافی CAPF اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ڈرون نگرانی، AI مانیٹرنگ، RFID ٹریکنگ اور ‘PEHCHAANموبائل ایپ کے ذریعے یاتریوں کی نقل و حرکت اور سہولیات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ بالتل اور ننون دونوں راستوں پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں،


