متھرا، اترپردیش: ضلع کے یمنا ایکسپریس وے پر منگل کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پیچھے سے ایک ٹریلر نے بس کو ٹکر مار دی۔ جس کے سبب چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جب کہ چوبیس دیگر شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرائیویٹ بس لکھنؤ سے دہلی جا رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح چار بجے ایک تیز رفتار وولوو بس لکھنؤ سے دہلی جا رہی تھی۔ ضلع کے ریتھانہ علاقے میں یمنا ایکسپریس وے سنگ میل نمبر 112 پر بس ٹریلر کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔ بس ڈرائیور، کنڈکٹر، کلینر اور ایک مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 24 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
متوفی افراد کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے پولیس
گاؤں والوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پرائیویٹ بس مبینہ طور پر لکھنؤ سے دہلی جا رہی تھی۔ پولیس متوفی افراد کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہاں ان کا علاج جاری ہے۔
آٹھ ٹیمیں تعینات
یمنا ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور محکمۂ صحت کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال تین افراد کی حالت نازک ہے اور ان کا علاج ضلع اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ بس میں تقریباً 70 مسافر سوار تھے۔


