جنگ نیوز
مغربی ایشیا کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال، مودی نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے دیرپا امن پر زور دیا
نئی دہلی، 30 جون:
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں مغربی ایشیا کی تازہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سرکاری معلومات کے مطابق صدر پزشکیان نے وزیرِ اعظم مودی کو مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت اور آئندہ کے ممکنہ لائحۂ عمل سے آگاہ کیا۔
گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم مودی نے حالیہ مفاہمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارت کے اس مستقل مؤقف کا اعادہ کیا کہ تمام تنازعات کا حل صرف بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
وزیرِ اعظم نے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لئے مسلسل سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی آبی راستوں پر جہاز رانی کی آزادی اور تجارتی سرگرمیوں کے محفوظ تسلسل کو یقینی بنانے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔


