جنگ نیوز
جموں کشمیر بنک نے عالمی MSME دن کے موقع پر اپنے 35 آپریشنل کلسٹروں میں ملک گیر بیداری مہم کا انعقاد کیا، جس کے تحت کاروباری برادری اور ابھرتے ہوئے صنعت کاروں کو مختلف مالیاتی سہولیات اور سرکاری اسکیموں سے آگاہ کیا گیا۔
بینک کے MD & CEO امیتاو چٹرجی نے کہا کہ MSME شعبہ معیشت، روزگار اور اختراع کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر بنک کاروباری افراد کو بروقت قرض، رہنمائی اور مالی تعاون فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ مہم کے دوران Mission YUVA، PMEGP، PM Vishwakarma، PM SVANidhi، Stand-Up India اور ECLGS 5.0 سمیت مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔


