جنگ تبصرہ
داچھی گام نیشنل پارک، جو عموماً ہنگل، ریچھ اور دیگر جنگلی حیات کی پناہ گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے، بدھ کو چند گھنٹوں کے لئے سیاسی حیاتِ وحش کا مرکز بن گیا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، نیشنل کانفرنس کے ارکانِ اسمبلی اور حمایتی آزاد اراکین نے یہاں سات گھنٹے طویل اجلاس میں حکومت کی 19 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔مقامی حلقوں میں چہ مگوئیاں رہیں کہ داچھی گام کے ہنگل شاید پہلی بار اتنے خاموش اور منظم سیاسی اجتماع کے گواہ بنے ہوں گے۔ اجلاس میں موبائل فون بند رہے، البتہ جنگل کے پرندوں کو مبصرین کا کردار ادا کرنے سے کوئی نہیں روک سکا۔


