جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر/جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گاؤں دادورہ سے تعلق رکھنے والے یاسر عرفات وانی نے ہریانہ میں منعقدہ قومی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کرکے جموں و کشمیر کا نام روشن کیا۔
یاسر نے تقریباً 90 جونیئر کھلاڑیوں کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا سخت محنت اور مسلسل مشق کو دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، تاہم انہیں بہتر تربیتی سہولیات، جدید آلات اور مالی معاونت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کامیابی دیگر نوجوانوں کو بھی کھیلوں کی جانب راغب کرے گی۔


