کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026: سری نگر کے شاہد ہلال نے سونے کا تمغہ جیت لیا

جنگ نیوز ڈیسک
دیو/سری نگر کےالٰہی باغ اسٹیڈیم سے وابستہ سلات ماکن کومبانگSilat Macan Kumbang کے کھلاڑی شاہد ہلال نے کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 تا 65 کلوگرام وزن کے زمرے میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ یہ مقابلے کھیلو انڈیا بیچ گیمز کے دوسرے ایڈیشن کے تحت 5 سے 11 جنوری تک مرکز کے زیر انتظام علاقے دیو میں منعقد ہو رہے ہیں۔
کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026 کا انعقاد مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو کی جانب سے کیا جا رہا ہے جبکہ اس کی تکنیکی نگرانی اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور متعلقہ قومی اسپورٹس فیڈریشنز کر رہی ہیں۔
فتح کے بعد اپنے تاثرات میں شاہد ہلال نے کہا کہ وہ انڈیا پینچک سیلات فیڈریشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں سوہود اندرَتنو کی زیر نگرانی تین ماہ کی بین الاقوامی کوچنگ فراہم کی جس سے ان کی تکنیکی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی۔ انہوں نے انڈیا کے چیف کوچ عرفان عزیز کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی رہنمائی اور بیچ گیمز کے لیے خصوصی تیاری نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

15 سالہ لڑکا دریائے توی میں ڈوب کر لقمہ اجل

سری نگر جموں میں ہفتہ کے روز ایک 15 سالہ...

حکومت نے سپریم کورٹ میں TET پر نظرثانی کی درخواست دائر کی، 

سرینگر  06 جون: جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ...

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...