محترم و مکرم جناب
بلال بشیر بٹ صاحب
روزنامہ "سرینگر جنگ”
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اُمید ہے آپ صحت و عافیت کے ساتھ ہوں گے۔ روزنامہ "سرینگر جنگ” کے معیاری، سنجیدہ اور فکری اعتبار سے مضبوط صفحات پر میری ادبی تحریروں کی اشاعت میرے لیے مسرت اور افتخار کا باعث ہے۔ ایک ایسے عہد میں جہاں صحافت اکثر سطحیت کا شکار نظر آتی ہے، وہاں آپ کی زیرِ ادارت یہ اخبار فکری توازن، تہذیبی شعور اور ادبی ذوق کی ایک روشن مثال ہے۔
میری تحریروں کو جگہ دینا محض ایک ادبی تعاون نہیں بلکہ ایک ایسے قلم کی حوصلہ افزائی ہے جو سماج کے سنجیدہ مسائل، فکری الجھنوں اور تہذیبی اقدار کو دیانت داری کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس اعتماد نے مجھے مزید ذمہ داری اور شعوری وابستگی کے ساتھ لکھنے پر آمادہ کیا ہے۔
میں تہِ دل سے آپ کا اور آپ کے معزز ادارے کا شکر گزار ہوں اور دعا گو ہوں کہ روزنامہ "سرینگر جنگ” حق گوئی، فکری وقار اور ادبی روایت کے اس سفر کو اسی استقلال کے ساتھ جاری رکھے۔
مخلص
یوسف شمسی
شمسی بلڈنگ، کاکو ، بہار
رابطہ: 9162216560
آپ کے خطوط