مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ دہلی میں پیش آنے والے بم دھماکے کی تحقیقات جموں و کشمیر پولیس نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور باریک بینی کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ایجنسیوں نے باہمی اشتراک سے پورے دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کیا، جو مضبوط اور ناقابلِ تردید تفتیش کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ ان کے مطابق پہلگام اور دہلی دھماکوں کی تحقیقات معمول کی پولیس کارروائی نہیں بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایک چوکس اور مستعد افسر اپنی بروقت نگرانی سے ملک کو بڑے بحران سے بچا سکتا ہے۔
نئی دہلی میں کونسل آن کاؤنٹر ٹیررازم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے دہشت گردی کی نوعیت مسلسل بدل رہی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کو ہر وقت دو قدم آگے رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر انسدادِ دہشت گردی نظام تشکیل دیا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کانفرنس محض تبادلۂ خیال کا فورم نہیں بلکہ ایسے ٹھوس اور قابلِ عمل فیصلوں کا ذریعہ ہے جن پر پورا سال کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تمام ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے واقعات کا گہرائی سے تجزیہ کر کے اپنی انسدادِ دہشت گردی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کریں۔
امت شاہ نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے مرکزی اور ریاستی اداروں کو ٹیم انڈیا کے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق بہتر انٹیلی جنس شیئرنگ، آپریشنل ہم آہنگی اور مربوط کارروائی ہی دہشت گردی کو فیصلہ کن شکست دے سکتی ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے قومی تفتیشی ایجنسی کے تازہ ترین کرائم مینوئل، ہتھیاروں کے ای ڈیٹا بیس اور منظم جرائم کے نیٹ ورکس سے متعلق ڈیٹا بیس کا اجرا بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید وسائل دہشت گردی اور منظم جرائم کے بڑھتے ہوئے گٹھ جوڑ کو توڑنے میں مؤثر ثابت ہوں گے۔ انہوں نے ملک بھر میں پولیس کے لیے مشترکہ اے ٹی ایس ڈھانچے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ریاستوں سے اس کے جلد نفاذ کی اپیل کی۔
دہشت گردی کی نوعیت بدل رہی ہے، دو قدم آگے رہنا ہوگا