دہلی میں اٹل کینٹین اسکیم کے تحت صرف 5 روپے میں پیٹ بھر کر کھانا مہیاء!

جنگ نیوز ڈیسک

دہلی حکومت نے جمعرات 25 دسمبر کو اٹل کینٹین اسکیم کا آغاز کیا جس کا مقصد غریبوں، مزدوروں اور کم آمدنی والے خاندانوں کو کم قیمت میں غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنا ہے۔
اس اسکیم کے تحت دال، چاول، روٹی، موسمی سبزی اور اچار پر مشتمل مکمل کھانا دہلی کے سو مقامات پر پانچ روپے فی پلیٹ دستیاب ہوگا۔ اس اسکیم کا افتتاح وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اٹل کینٹین کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ دہلی میں کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے اور عزت کے ساتھ کھانا فراہم ہو۔
پہلے مرحلے میں پینتالیس اٹل کینٹینز آر کے پورم، جنگپورہ، شالیمار باغ، گریٹر کیلاش، راجوری گارڈن، نریلا اور باوانا سمیت مختلف علاقوں میں شروع کی گئی ہیں جبکہ باقی پچپن مراکز جلد کھولے جائیں گے۔
ہر کینٹین میں دوپہر گیارہ بجے سے چار بجے تک اور شام ساڑھے چھ سے رات ساڑھے نو بجے تک کھانا فراہم کیا جائے گا جس سے روزانہ تقریباً پانچ سو افراد مستفید ہوں گے۔
کھانے کی تقسیم کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن نظام متعارف کرایا گیا ہے اور تمام اٹل کینٹینز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا رد عمل،

ایران نے سنیچر کے روز امریکہ کو کسی بھی...

DYSS بڈگام کے زیر اہتمام ’’فٹ انڈیا رن‘‘، ہزاروں طلبہ کی پُرجوش شرکت

  جنگ نیوز ڈیسک بڈگام: محکمہ DYSS بڈگام نے ’’فٹ انڈیا...

محکمہ آیوش پلوامہ نے کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ ارشد ماگرے کی حوصلہ افزائی کی

جنگ نیوز ڈیسک  پلوامہ/تنہا ایاز /محکمہ آیوش پلوامہ کی جانب...

13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی، معاملہ درج

سرینگر جنگ پولیس نے پوکسو (POCSO) ایکٹ کے تحت تحقیقات...