جلتا گلاب: انسانی زندگی کے آئینے میں اردو افسانے کا شاہکار

محمد عرفات وانی
کچھمولہ ترال پلوامہ کشمیر

اردو ادب کی تاریخ میں افسانہ نگاری ایک ایسا روشن باب ہے جس نے انسانی زندگی کی پیچیدگیوں، سماجی تضادات اور نفسیاتی کشمکش کو نہایت سلیقے اور بصیرت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ کشمیر کی ادبی دنیا نے بھی ہمیشہ ایسے ادیب پیدا کیے ہیں جو معاشرتی حقیقتوں کو صاف اور شفاف انداز میں پیش کرتے ہیں، اور انسانی جذبات کے لطیف اور پیچیدہ پہلوؤں کو اپنے فن کے آئینے میں عکس بند کرتے ہیں۔ انہی ادبی روشن ستاروں میں ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی کی خدمات کو خاص مقام حاصل ہے۔
ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی، جو 3 مئی 1942ء کو ضلع بھدرواہ، جموں و کشمیر میں پیدا ہوئے، نہ صرف ایک ماہر طبیب ہیں بلکہ اردو ادب کے ممتاز افسانہ نگار بھی ہیں۔ ان کی ابتدائی تعلیم مقامی سکول میں ہوئی، اور بعد میں اعلیٰ تعلیم کے مراحل انہوں نے اے آئی پی ایس، بی اے اور گریجویشن پنجاب سے مکمل کیے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ محکمۂ صحت میں طویل خدمات انجام دے چکے ہیں اور انسانی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ بطور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ، ان کی خدمات دیانت، ہمدردی اور پیشہ ورانہ وقار کی روشن مثال ہیں۔ ایک حساس ڈاکٹر کی حیثیت سے انہوں نے انسانی دکھ درد کو قریب سے دیکھا اور محسوس کیا، اور یہی مشاہدہ ان کے افسانوی شعور کی بنیاد بنا۔
ادب سے ان کا تعلق موروثی نہیں بلکہ والہانہ وابستگی اور فکری لگاؤ کا نتیجہ ہے۔ 1990ء کے بعد انہوں نے باقاعدہ افسانہ نگاری کا آغاز کیا اور بہت کم عرصے میں اردو افسانے میں اپنی ایک منفرد، سنجیدہ اور معتبر شناخت قائم کر لی۔ ان کے افسانے ملک کے معتبر رسائل و جرائد میں مسلسل شائع ہوتے رہے۔ ان کے افسانوی مجموعوں "سلگتا شہر”، "تپش” اور "جلتا گلاب” کے علاوہ ہشت پارے سے زائد تصانیف ان کے ادبی سرمایہ کا حصہ ہیں۔ ان کی نثر صاف، شستہ، رواں اور فکری گہرائی کی حامل ہے، جس میں انسانی نفسیات، سماجی ناانصافی، اخلاقی کشمکش اور معاشرتی حقیقتیں پوری شدت کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہیں۔
زیر نظر کتاب "جلتا گلاب” ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی کا تازہ ترین افسانوی مجموعہ ہے، جو 2025ء میں شائع ہوا۔ یہ مجموعہ اردو افسانے کی اس روشن روایت کا تسلسل ہے جس میں فن، فکر اور زندگی کی سچائیاں ایک دوسرے میں گھل کر قاری کے دل و ذہن پر گہرا اثر چھوڑتی ہیں۔ کتاب کی ترتیب ولی محمد اسیر کشتواڑی نے نہایت سلیقے اور ادبی شعور کے ساتھ کی، جبکہ اشاعتی ذمہ داریاں خالد مجید نے سنبھالی ہیں۔ پانچ سو نسخوں پر مشتمل یہ کتاب فوزیہ کمپیوٹر سنٹر، جموں سے کمپوز ہو کر پکسل میڈیا، سرینگر سے شائع ہوئی اور عام قاری کی دسترس میں رکھی گئی۔
ادبی نقاد شمشاد کرالواری کے نزدیک ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی کے افسانے معاشرتی زندگی کے گھپ اندھیروں، ٹوٹتے رشتوں اور گھریلو کشمکش کی سچی تصویر ہیں، جہاں خصوصاً عورت کی مظلومیت، استحصال اور سماجی جکڑ بندی کو نہایت مدھم مگر گہرے اثر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ولی محمد اسیر کشتواڑی انہیں پیشے کے اعتبار سے طبیب مگر مزاجاً شگفتہ اور قلم کے اعتبار سے ایک منفرد افسانہ نگار قرار دیتے ہیں، جنہوں نے میڈیکل جیسے مصروف شعبے سے وابستہ رہتے ہوئے بھی ادب میں محنت، روانی اور فکری گہرائی کے بل پر معتبر مقام حاصل کیا۔ محمد یوسف ٹینگ کے نزدیک ڈاکٹر بھدرواہی کا کمال یہ ہے کہ وہ انسانی فطرت کی تاریکیوں میں مایوس نہیں ہوتے بلکہ بدی کے سمندر سے خیر کا آبِ حیات کشید کر کے اپنے افسانوں کو “نفی سے اثبات” کی علامت بنا دیتے ہیں، اور ان کی تحریر میں ایک طبیب جیسی ہمدردی انسانی نفسیات کے نادر پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔ نور شاہ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب کی شرافت، گفتگو کا وقار اور اصلاحی شعور ان کے افسانوی کرداروں میں بھی جھلکتا ہے، جہاں وہ زندگی کی تلخیوں سے گزار کر قاری کو محبت، سکون اور ذہنی بیداری کا احساس دلاتے ہیں۔ بشیر احمد خطیب انہیں سماجی و دینی شعور کا حامل فنکار سمجھتے ہیں اور ان کی تحریروں میں سعادت حسن منٹو جیسی بے باکی، طنز اور اختصار کی جھلک دیکھتے ہیں، جب کہ ڈاکٹر مشتاق احمد وانی کے مطابق ان کے افسانے “نوری علم” کا حصہ ہیں جو خود شناسی، تہذیب اور انصاف کا شعور عطا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ریاض توحیدی کے نزدیک ان کا قلم ایک مصلح اور نقاد دونوں کا کردار ادا کرتا ہے، جبکہ پرویز مانوس کے مطابق ان کی کہانیاں کشمیر کی ثقافتی خوبصورتی اور سماجی تلخیوں کو ایک ہی فریم میں سمو دیتی ہیں۔ یوں جلتا گلاب محض افسانوں کا مجموعہ نہیں بلکہ انسانی زندگی کے مختلف رنگوں، نفسیاتی الجھنوں، اخلاقی کشمکش اور سماجی ناہمواریوں کا ایک ہمہ گیر مرقع ہے، جہاں ہر افسانہ قاری کو محض سامع نہیں بلکہ زندگی کی حقیقتوں کا باشعور گواہ بنا دیتا ہے۔
مثال کے طور پر افسانہ "میرے محبوب” محبت، اعتراف اور ندامت کا ایک شاہکار ہے، جو یہ واضح کرتا ہے کہ محبت میں انا کی دیوار جب گرتی ہے تو ضمیر کی عدالت میں معافی سب سے بڑا تمغہ ہوتی ہے۔ اسی تسلسل میں "محبوب کا انتظار” محبت کو وصال کے بجائے صبر اور تڑپ کی عبادت بنا دیتا ہے۔ افسانہ "کیچڑ میں کھلا کنول” طبقاتی تعصب کے خلاف اخلاقی دلیل پیش کرتا ہے کہ پاکیزگی نسب یا ماحول کی محتاج نہیں۔ "آخری تمنا” زندگی کے آخری لمحے میں جاگنے والی خواہش کے ذریعے وجودی کرب سے روشناس کراتا ہے، جبکہ "جلتا گلاب” قربانی کی جمالیات کو نمایاں کرتا ہے جو جل کر بھی اپنی خوشبو برقرار رکھتی ہے۔
افسانہ "مقدر” تقدیر کو جامد تصور کے بجائے انسانی جرات اور انتخاب کے ساتھ جوڑتا ہے، جبکہ "اصلیت” ظاہر و باطن کے فرق پر قاری کو غور و فکر پر مجبور کرتا ہے۔ "جاگتی آنکھوں کا خواب” سماجی زنجیروں میں جکڑے خوابوں کا نوحہ ہے، اور "بھول کسی کی، سزا کسی کو” طاقتور کے جرم اور کمزور کی سزا کا تلخ سماجی المیہ پیش کرتا ہے۔ "خاموشی کی زبان” ضمیر کی موت کا استعارہ بن کر ابھرتی ہے، جبکہ "اخلاق کی قیمت” یہ واضح کرتا ہے کہ اصل وراثت دولت نہیں بلکہ کردار ہے۔
"بدگمانی” شک کے زہر سے اجڑتے گھروں کی کہانی ہے، اور "جھوٹا انتقال” ہمارے معاشرے کی مردہ پرستی پر ایک بھرپور طنز ہے۔ افسانہ "زندگی کے دائرے” توہم اور حقیقت کے تصادم کو موضوع بناتا ہے، اور "شراب اور جھوٹ” جسمانی اور روحانی تباہی کو ایک ساتھ پیش کرتا ہے۔ "تبادلے کے بعد” عہدے اور ظرف کے فرق کو واضح کرتا ہے، اور "تجھے زمین پہ اتارا گیا میرے لیے” محبت کو الہامی فیصلے کے طور پر پیش کرتا ہے۔
روحانیت کی فضا "تلاوت کا انعام” میں نمایاں ہے، اور "مخلص دوست” مذہبی و سماجی سرحدوں سے بالاتر انسانیت کی گواہی دیتا ہے۔ اسی طرح "دوست اور بھابھی” اور "انٹرویو” سماجی بدگمانی اور نظامی بے حسی کی دو مختلف مگر جڑی ہوئی تصویریں ہیں۔ "خواب اور ماں” ماں اور خواب کے رشتے میں شدت پیدا کرتا ہے، اور "دستک” و "آہوں کا اثر” ضمیر کی بیداری اور مکافاتِ عمل کے مضبوط بیانیے ہیں۔
افسانے "آہِ سحر گاہی” میں توبہ کی تاثیر واضح ہے، جبکہ "کچے آم” بھوک اور انسانی ہمدردی کا گہرا استعارہ ہے۔ "اجنبی ہم دونوں” سماجی بناوٹ پر مبنی رشتوں کا انجام دکھاتا ہے، اور "پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا” انسان کی جڑوں سے وابستگی کی اٹل حقیقت بیان کرتا ہے۔ "یونہی کوئی مل گیا” اتفاق کی خوبصورتی پیش کرتا ہے، جبکہ "تحفۂ محبت” غربت میں بھی ایثار کی امیری ثابت کرتا ہے۔ مزید آگے بڑھتے ہوئے "دامِ صیاد” امید کو شفا کا درجہ دیتا ہے، "نظرِ عنایت” صبر اور توکل کی فتح ہے، اور "بھدا مذاق” ڈیجیٹل دور کے ایک معمولی عمل کی تباہ کن قوت کو اجاگر کرتا ہے۔ "خود سپردگی” انسانی وقار کی انتہا پر سوال کھڑا کرتی ہے، اور "سفارش” میرٹ کے قتل کی فردِ جرم بیان کرتی ہے۔ "یہ آنسو میرے دل کی زبان ہیں” جذبات کی آفاقی زبان ہے، اور "تعمیرِ مسجد کے لیے” اخلاص کو نیت کے ترازو میں تولتا ہے۔
اختتامی حصے میں "رحمتِ الہیٰ” ناامیدی کے خلاف اعلان ہے، جبکہ "دفتری طوالت” سرخ فیتے کی بے رحمی کا نوحہ ہے۔ افسانے "برآمدگی”، "خدائی گرفت” اور "کفارہ” مکافات، گرفت اور اصلاحِ نفس کی مربوط کڑیاں ہیں۔ "احسان” سماجی سرمایہ کاری کا تصور دیتا ہے، "بھوک” ریاستی و سماجی ناکامی کی چیخ ہے، اور "گھاؤ” لفظوں کے زخموں کی نسل در نسل منتقلی کو بیان کرتا ہے۔ "سرگوشی” عورت کی سماجی بے بسی کا مقدمہ ہے، "تمنا” ادھورے خوابوں کی راکھ، "مجروح روحیں” طبقاتی ظلم کا نوحہ، اور آخر میں "رشتوں کی تذلیل” پورے مجموعے کا نچوڑ ہے، جہاں مفاد نے تقدس کو نگل لیا ہے۔
مجموعی طور پر، جلتا گلاب نہ صرف اردو افسانے کا سنجیدہ اضافہ ہے بلکہ ایک ایسا ادبی شاہکار ہے جو انسانی زندگی کے آئینے میں ہر قاری کو جھانکنے پر مجبور کرتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی نے اپنے افسانوں میں انسانی ضمیر، اخلاق، سماجی انصاف اور محبت کی گہری پہچان پیش کی ہے۔ ہر افسانہ ایک ایسا آئینہ ہے جو انسان کے اندر چھپے جذبات، سوالات اور فکری جھنجھوڑ کو نمایاں کرتا ہے۔ یہ مجموعہ اردو افسانے کے سنجیدہ قاری کے لیے لازمی مطالعہ ہے اور دنیا بھر کے قارئین کے دلوں اور ذہنوں پر دیرپا اثر چھوڑتا ہے۔
ززز

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بے روزگار

محمد ایوب گنائی ترال،پلوام کمرے کے کونے میں لٹکا ہوا آئینہ...

ادھورے

شبیر احمد میر ایک سال پہلے وہ مرض الموت میں...

15 سالہ لڑکا دریائے توی میں ڈوب کر لقمہ اجل

سری نگر جموں میں ہفتہ کے روز ایک 15 سالہ...