مجوزعہ IFFJK کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل

  نیوز ڈیسک
سری نگر/ جموں و کشمیر کے پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹول(آئی ایف ایف جے کے ) 2026 کو دُنیا بھر کے فلم سازوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس میں اَب تک تقریباً 50 ممالک سے 875 فلمیں فیسٹول کے لئے موصول ہو ئی ہیں جو جموں و کشمیر حکومت کے اس اہم فلمی اقدام میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہیں۔
فیسٹول کے لئے فلمیں جمع کرنے کا سلسلہ کل یعنی 30؍ جولائی 2026 ء تک جاری رہے گا جو فلم سازوں کو فیسٹول کے اِفتتاحی ایڈیشن میں شرکت کے لئے اَپنے اِندراجات درج کرنے کا آخری موقع فراہم کرے گا۔
محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ (ڈِی آئی پی آر) کی جانب سے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈِی سی ) کے اِشتراک سے منعقد کئے جانے والا یہ فلم فیسٹول 7 سے 10 ؍ستمبر 2026 ء تک جاری رہے گا۔ اِس کا مقصد جموں و کشمیر کو سنیما، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی تبادلے کے ایک نمایاں عالمی مرکز کے طور متعارف کرنا ہے جبکہ دُنیا بھر کے فلم سازوں کواَپنے کام کی نمائش کے لئے ایک باوقار پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
ملکی اور بین الاقوامی فلم سازوں کی بھرپور شرکت اس بات کی غماز ہے کہ جموں و کشمیر فلم سازی، سنیما کے اعلیٰ معیار اور تخلیقی اِشتراک کے ایک ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پر اپنی شناخت مضبوط کر رہا ہے۔تقریباً 50 ممالک سے موصول ہونے والے اندراجات کا تنوع فیسٹول کو داستان گوئی کی روایات، فنی نقطہ ہائے نظر اور جدید فلم سازی کے وسیع تر تجربات سے مالا مال کرے گا۔
چار روزہ فیسٹول کے دوران منتخب فلموں کی نمائش، اِستفساری سیشنوں، ماسٹر کلاسز، پینل مباحثے اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد ہوں گی جو فلم سازوں، صنعتی ماہرین، طالب علموں اور سنیما کے شائقین کو خیالات کے تبادلے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔
آئی ایف ایف جے کے کو فنی مہارت کے فروغ، ثقافتی مکالمے کو مضبوط بنانے اور جموں و کشمیر کے بھرپور ثقافتی ورثے، قدرتی حسن اور تخلیقی صلاحیتوں کو عالمی سامعین کے سامنے پیش کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر تصور کیا کیا گیا ہے۔
فیسٹول کا مقصد سنیما کے ذریعے جموں و کشمیر کی ثقافت کو فروغ دینا، دُنیا بھر سے شاندار فلموں کی نمائش اور ان پذیرائی کے ذریعے فنی مہارت، ثقافتی تبادلے اور سنیما کی جدت کو فروغ دینا بھی ہے۔
اِس کا مقصد فیسٹول مختلف ممالک کی فلمی ثقافتوں کو ان کے سماجی اور ثقافتی پس منظر میں سمجھنے اور سراہنے میں معاون ثابت ہوگا ۔اس کے علاوہ سنیما کے ذریعے دُنیا کے لوگوں کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دینا بھی اس کا مقصد ہے۔
اس کے علاوہ سنیما کے ذریعے دنیا کے لوگوں کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دینا بھی اس کا مقصد ہے۔
یہ بات قابل ذِکر ہے کہ اس فیسٹول کی اِفتتاحی تقریب 17 ؍جولائی 2026 ء کو منعقد ہوئی تھی جس میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹول کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے دُنیا بھر کے فلم سازوں، فن کاروں، پروڈیوسروں اور سنیما کے شائقین کو اس تاریخی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

موسمیاتی تبدیلی :کشمیر میں قبل از وقت بادام کی فصل تیار

جنگ نیوز پلولامہ/ کشمیر میں اس سال بادام کی فصل...

مرکز PoJK کے حالات پر آواز اٹھائے/ فاروق عبداللہ

جنگ نیوز سری نگر/نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ...

امتحانی پرچہ لیک روکنے کا ترمیمی بل لوک سبھا سے منظور

جنگ نیوز نئی دہلی/لوک سبھا نے بدھ کے روز شدید...

وندے ماترم کی توہین اب قابل سزا جرم، پارلیمنٹ میں بل منظور

جنگ نیوز نئی دہلی/ راجیہ سبھا نے بدھ کے روز...