محکمہ اطلاعات نے مختلف مقابلوں کے فاتحین کو اعزازات سے نوازا

جنگ نیوز

سرینگر/جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر سید شہنواز بخاری نے آج محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (DIPR) کی جانب سے منعقدہ مختلف مقابلوں کے فاتحین کو جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ انفارمیشن، سری نگر میں منعقد تقریب میں اعزازات سے نوازا۔
تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن (PR) کشمیر محمد رفیق زلہ، کلچر افسر برہان حسین اور دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔
تقریب میں قومی پریس ڈے پر منعقد مضمون نویسی، قومی ترانہ گانے کی مسابقت، مختلف کیٹیگریز میں مضمون  نویسی اور پینٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن نے فاتحین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی تخلیقی صلاحیت، ہنر اور جوش کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے مقابلے اظہار خیال کو فروغ دینے، اہم قومی موضوعات پر آگاہی بڑھانے اور شرکاء کی فنی و فکری ترقی کے لیے اہم ہیں۔
جے ڈی آئی نے ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کے ذریعے تخلیقی اور معلوماتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے عزم کو دہرایا۔

مضمون نویسی مقابلے میں بلال بشیر بٹ کی امتیازی پوزیشن

روزنامہ سری نگر جَنگ اور نیوز پورٹل Onlykashmir.in کے مدیر اعلیٰ بلال بشیر بٹ نےمحکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ، جموں و کشمیر کی جانب سے قومی پریس ڈے پر منعقدہ مضمون نویسی مقابلے میں "دی ایولونگ نیچر آف میڈیا ان دی ایج آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس” کے موضوع پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

دنیا میں طاقت کا راج؟

اگر کبھی وہ واقعی رخصت ہوا بھی تھا تو...

لگاتار دوسرے دن سونے ۔ چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ

  کمزور عالمی اشارے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خدشات...

فریج دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

  پولیس کے مطابق منگل کے روز  Chavat Galli   کرناٹک...

بھائی، بہن ریچھ کے حملے میں شدید زخمی

  سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت  کے علاقے...