لیفٹیننٹ گورنر کی ڈاکٹر ستیش ومل کو 33ویں تصنیف کی اشاعت پر مبارکباد

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر: لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے آج لوک بھون میں معروف ادیب اور شاعر ڈاکٹر ستیش ومل کی ہندی شاعری کی تازہ کتاب ہندورا کی رسم اجرا انجام دی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر ومل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ادبی دنیا میں ان کی ہمہ جہت اور گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ڈاکٹر ستیش ومل کی تخلیقات فکری گہرائی، تہذیبی شعور اور جمالیاتی لطافت کا حسین امتزاج ہیں جو قاری کو محض الفاظ کی سطح پر نہیں بلکہ فہم و ادراک کی نئی جہتوں تک لے جاتی ہیں۔ انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ ہندورا جیسی تخلیقات جموں و کشمیر کے فکری، ثقافتی اور روحانی تنوع کو ایک آفاقی ادبی زبان عطا کرتی ہیں۔
یہ کتاب ڈاکٹر ستیش ومل کی تصنیفی زندگی کی 33ویں کتاب ہے جبکہ شاعری کے مجموعوں میں یہ ان کا 13واں مجموعہ ہے۔ ہندورا میں جموں و کشمیر کی فکری روایت، فلسفیانہ بصیرت اور فنکارانہ احساس کو نہایت سلیقے اور وقار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جو خطے کی تہذیبی روح کی عکاسی کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر ومل کی یہ نئی کاوش ادب کے سنجیدہ قارئین اور فکری حلقوں میں پذیرائی حاصل کرے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے فکری رہنمائی کا ذریعہ بنے گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسرائیل کے انتخابی نتائج

اسرائیل کے حالیہ انتخابی نتائج نے ایک بار پھر...

لشکر طیبہ اورTRF کو مالی و لاجسٹک مدد فراہم کرنے کا الزام؛شوپیاں میں 10 افراد گرفتار

جنگ نیوز شوپیان پولیس نے مبینہ عسکری مالیاتی نیٹ ورک...

لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں سکیورٹی صورتحال کی جائیزہ میٹنگ

نیوز ڈیسک سرینگر /لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج...

ناظم اطلاعات نے وادی کے تمام اَضلاع میںDICs کی کاکردگی کا جائزہ لیا

نیوز ڈیسک سری نگر/ڈائریکٹر اِنفارمیشن ممتا یادو نے آج صوبہ...

متحدہ عرب امارات اور سنگاپور میں بھارتی سیاحوں کوUPI کی خدمات میسر

جنگ نیوز متحدہ عرب امارات اور سنگاپور جانے والے بھارتی...