بانڈی بیچ جو آسٹریلیا کی شناخت اور امن کی علامت سمجھا جاتا ہے، 14 دسمبر کو خون میں نہا گیا۔ ہنوکہ کے پہلے دن ایک یہودی اجتماع پر فائرنگ نے کم از کم سولہ جانیں لے لیں اور چالیس افراد زخمی ہوئے۔ مقتولین میں ایک دس سالہ بچی اور ایک ستاسی سالہ ہولوکاسٹ سے بچ جانے والا بزرگ بھی شامل تھا۔ یہ سانحہ 1996 کے پورٹ آرتھر قتل عام کے بعد آسٹریلیا کا بدترین فائرنگ واقعہ ہے۔
یہ حملہ محض اتفاقی تشدد نہیں تھا بلکہ ایک مذہبی برادری کو خوفزدہ کرنے کی منظم کوشش تھی۔ ایک حملہ آور کے پاس قانونی اسلحہ تھا جبکہ دوسرا پہلے ہی خفیہ ایجنسی کی نگرانی میں تھا، اس کے باوجود سانحہ رونما ہوا۔ یہ صورت حال ریاستی نگرانی اور بروقت مداخلت پر سنگین سوالات کھڑے کرتی ہے۔
یہ واقعہ ایک وسیع تر پس منظر میں ہوا ہے جہاں آسٹریلیا میں یہود دشمن واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اگرچہ یہودی آبادی محض صفر اعشاریہ چار فیصد ہے، مگر حالیہ برسوں میں کاروباروں پر حملے، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اور دھمکیاں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ سات اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تناظر میں نفرت انگیز واقعات میں تین سو فیصد سے زائد اضافہ رپورٹ ہوا۔
فلسطینی عوام کے دکھ پر آواز اٹھانا جائز ہے، مگر اسے یہودی شہریوں کے خلاف نفرت میں بدل دینا اخلاقی زوال کی علامت ہے۔ ریاستی اقدامات، سفارتی فیصلے اور پولیس کارروائیاں اپنی جگہ، مگر اصل ضرورت سماجی سطح پر واضح اخلاقی مؤقف کی ہے۔
بانڈی بیچ شاید دوبارہ آباد ہو جائے، مگر یہ سانحہ یاد دلاتا ہے کہ جب نفرت کو پنپنے دیا جائے تو امن کی علامت جگہیں بھی ماتم گاہ بن سکتی ہیں۔ یہ صرف سکیورٹی کی ناکامی نہیں بلکہ اجتماعی ضمیر کا امتحان ہے۔
زز
بانڈی بیچ کا المیہ اور آسٹریلیا