لیفٹیننٹ گورنر نےنوگام حادثاتی دھماکہ کے شہداء کے خاندانوں میں تقرری کے خطوط تقسیم کئے

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سرینگر میں نوگام کے حادثاتی دھماکے کے شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی اور ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کے خطوط تقسیم کئے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے تا کہ وہ عزت اور راحت کی زندگی گذار سکیں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پچھلے مہینے دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب اور تباہ کر کے دہشت گردی کو اس کی جڑوں میں روکنے پر جے اینڈ کے پولیس پر پورا ملک فخر کرتا ہے ۔ انہوں نے جے اینڈ کے پولیس کی دقیق تحقیقات اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر روک لگانے ، روکنے اور ناکام بنانے کی کثیر الجہتی کوششوں کی تعریف کی ۔
انہوں نے سینئر افسران کو ہدایت دی کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے پایپ لائن کو روکا جائے اور بعض علیحدگی پسند عناصر کی طرف سے ریڈکلائیزیشن کی کوششوں کا موثر طور پر مقابلہ کیا جائے ۔
اس موقع پر سپیشل ڈی جی کوارڈینیشن پی ایچ کیو ، پرنسپل سیکرٹری ہوم ، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنر کشمیر آئی جی پی کشمیر ، ڈی آئی جی سی کے آر ، ایس ایس پی سرینگر ، ڈپٹی کمشنر سرینگر اور پولیس و سول ایڈمنسٹریشن کے سینئر افسران موجود تھے ۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بخشی اسٹیڈیم میں بگ پریمیئر لیگ 2026 کا آغاز

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/وزیر برائے خوراک، شہری رسد و امور...

چنار پریمیئر لیگ 2026 اختتام پذیر، سلطان واریئرز بارہمولہ فاتح

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/چنار کور کے زیرِ اہتمام چنار پریمیئر...

دنیا میں طاقت کا راج؟

اگر کبھی وہ واقعی رخصت ہوا بھی تھا تو...

لگاتار دوسرے دن سونے ۔ چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ

  کمزور عالمی اشارے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خدشات...