جنگ نیوز ڈیسک
چنئی/ تمل ناڈو کے ضلع کارور میں اداکار و سیاستدان وجے کی ریلی کے دوران بھگدڑ میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں 10 بچے اور 17 خواتین شامل ہیں۔ ریلی میں 30 ہزار سے زائد افراد موجود تھے، جہاں گھنٹوں انتظار، گرمی اور بھیڑ کی وجہ سے صورتحال بے قابو ہو گئی۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ وجے نے اپنی تقریر روک دی اور ہجوم کو پانی کی بوتلیں پھینک کر دینے لگے۔ وزارت داخلہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریٹائرڈ جسٹس ارونا جگدیشن کی سربراہی میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔


