آپریشن سندور نے بھارت کی دفاعی حکمت عملی میں ایک نئی لکیر کھینچ دی

جنگ نیوز ڈیسک

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جو بھی دہشت گرد ہندوستان میں داخل کرے یا حملے کی سازش کرے، وہ بچ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گرد زمین کی گہرائیوں میں بھی چھپیں تو بھارت کے میزائل انہیں وہیں دفن کر دیں گے۔ وزیر اعظم نے یہ بات آج گیا (بہار) میں 12 ہزار کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد اور افتتاح کے موقع پر کہی۔ یہ منصوبے توانائی، سڑک، صحت، شہری ترقی اور آبی فراہمی جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس موقع پر مودی نے گیا۔دہلی امرت بھارت ایکسپریس ٹرین اور ویشالی۔کوڈرمہ بدھ سرکٹ ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی، جس سے خطے میں سیاحت اور مذہبی سفر کو فروغ ملے گا۔
مودی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دراندازی تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بہار کے سرحدی اضلاع کی آبادی کا تناسب تیزی سے بدل رہا ہے اور حکومت نے عزم کر رکھا ہے کہ درانداز ملک کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ بہار کے نوجوانوں کی روزگار کے مواقع پر کوئی درانداز قبضہ نہیں کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ بہار کی تیز رفتار ترقی این ڈی اے حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مودی نے کہا کہ آج شروع کیے گئے منصوبے بہار کی صنعتوں کو مضبوط کریں گے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ گیارہ برسوں میں ملک بھر کے چار کروڑ سے زائد غریب خاندانوں کو مستقل مکانات فراہم کیے گئے ہیں، جن میں سے اڑتیس لاکھ مکانات صرف بہار میں تعمیر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی ڈبل انجن حکومت بہار میں ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت گیا ریلوے اسٹیشن کو جدید سہولیات کے ساتھ ایئرپورٹ جیسی سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسلامیہ کالج نے انٹر کالج والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لبرو نے...

پلوامہ کے یاسر عرفات وانی نے قومی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

  جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے...

نیشنل سکول گیمز میںنمایاں کارکردگی

  جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج...

لولاکی کامیابی اور برازیل کی منقسم سیاست

برازیل کے صدارتی انتخابات میں لوئز اناسیو لولا دا...