ہند و چین تعلقات استوار: متعدد معاملات پر اتفاق

جنگ نیوز ڈیسک

نئی دہلی/وزیرِاعظم نریندر مودی نے منگل کے روز نئی دہلی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں پچھلے سال صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد "بتدریج پیش رفت” ہوئی ہے۔
مودی نے ملاقات کے بعد X پر لکھا:”چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ پچھلے سال قازان میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد، بھارت اور چین کے تعلقات میں ایک دوسرے کے مفادات اور حساس معاملات کا احترام کرتے ہوئے مسلسل مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ میں آئندہ SCO سمٹ کے موقع پر تیانجن میں صدر شی سے ملاقات کا منتظر ہوں۔”
مودی نے مزید کہا کہ "ایک پُرامن، مستحکم اور متوازن بھارت-چین تعلقات نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و خوشحالی میں بھی مددگار ہوں گے۔”
انہوں نے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "31 اگست سے یکم ستمبر تک چین میں منعقدہ SCO سمٹ کی دعوت میرے لیے باعثِ عزت ہے۔”

اجیت ڈوبھال کی چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے بھی منگل کو چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی، جب کہ بھارت اور چین تعلقات میں تناؤ کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ملاقات کے دوران ڈوبھال نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں سے سرحد پر امن قائم ہے۔ دونوں ملکوں کی بات چیت اب زیادہ نتیجہ خیز اور پائیدار ہونی چاہیے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا:
"ہماردوطرفہ مصروفیات اب زیادہ جامع اور بامعنی ہو رہی ہیں۔ لیکن ماضی کے چند برسوں میں بھارت-چین تعلقات میں جو رکاوٹیں آئیں، وہ ہمارے مفاد میں نہیں تھیں۔”

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

رفیع آباد میں فیشن ڈیزائننگ سنٹر کا افتتاح 

بارہمولہ 12    ستمبر 2026 ء؁  وزیر برائے زراعت ،...

BRICS اعلامیہ میں پہلگام حملے کی مذمت

جنگ نیوز نئی دہلی/برکس ممالک کے رہنماؤں نے 22 اپریل...

ڈاکٹر عزیز حاجنی کی پانچویں برسی کے موقعہ پر  ادبی اجتماع اور یوتھ کوئز کا انعقاد

  جنگ نیوز حاجن/کشمیری زبان و ادب کے ممتاز ادیب، نقاد،...

چیف جسٹس نے سری نگر میں تیسری قومی لوک عدالت کا افتتاح کردیا

  جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/ضلع قانونی خدمات اتھارٹی (DLSA) سری...