آپریشن سندور نے بھارت کی دفاعی حکمت عملی میں ایک نئی لکیر کھینچ دی

جنگ نیوز ڈیسک

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جو بھی دہشت گرد ہندوستان میں داخل کرے یا حملے کی سازش کرے، وہ بچ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گرد زمین کی گہرائیوں میں بھی چھپیں تو بھارت کے میزائل انہیں وہیں دفن کر دیں گے۔ وزیر اعظم نے یہ بات آج گیا (بہار) میں 12 ہزار کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد اور افتتاح کے موقع پر کہی۔ یہ منصوبے توانائی، سڑک، صحت، شہری ترقی اور آبی فراہمی جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس موقع پر مودی نے گیا۔دہلی امرت بھارت ایکسپریس ٹرین اور ویشالی۔کوڈرمہ بدھ سرکٹ ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی، جس سے خطے میں سیاحت اور مذہبی سفر کو فروغ ملے گا۔
مودی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دراندازی تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بہار کے سرحدی اضلاع کی آبادی کا تناسب تیزی سے بدل رہا ہے اور حکومت نے عزم کر رکھا ہے کہ درانداز ملک کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ بہار کے نوجوانوں کی روزگار کے مواقع پر کوئی درانداز قبضہ نہیں کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ بہار کی تیز رفتار ترقی این ڈی اے حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مودی نے کہا کہ آج شروع کیے گئے منصوبے بہار کی صنعتوں کو مضبوط کریں گے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ گیارہ برسوں میں ملک بھر کے چار کروڑ سے زائد غریب خاندانوں کو مستقل مکانات فراہم کیے گئے ہیں، جن میں سے اڑتیس لاکھ مکانات صرف بہار میں تعمیر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی ڈبل انجن حکومت بہار میں ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت گیا ریلوے اسٹیشن کو جدید سہولیات کے ساتھ ایئرپورٹ جیسی سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جے اینڈ کے بینک کا پہلی سہ ماہی میں 424 کروڑ روپے سے زائد منافع

  جنگ نیوز ڈیسک  سرینگر، 29 جولائی: جے اینڈ کے بینک نے...

LIC نے حکومتِ ہند کو 12,207.25 کروڑ روپے کا منافع چیک پیش کیا

  جنگ نیوز ڈیسک  نئی دہلی، 29 جولائی: LIC آف انڈیا...

بارہمولہ میں انڈر۔17 سبروتو کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا آغاز

  جنگ نیوز ڈیسک بارہمولہ/ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس،...

جب جمہوریت عوام کی آواز سنتی ہے

لوک سبھا کی جانب سے عوامی امتحانات (غیر منصفانہ...

جموں و کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان

سرینگر: جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران...