حج 2026: مختص کوٹہ 7963، موصولہ درخواستیں صرف 5154

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/حج 2026 کے لیے جموں و کشمیر سے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد مختص کوٹے سے کافی کم ہونے کے باعث تمام درخواست گزاروں کے منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے لیے کل 7963 حجاج کا کوٹہ مختص ہے، جس میں 5963 کا بنیادی حصہ (ملکی کوٹے کا 4.9 فیصد) اور 2000 کا خصوصی کوٹہ شامل ہے، جبکہ حج کمیٹی آف انڈیا (ایچ سی او آئی) کو اس بار صرف 5154 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا: "یہ تعداد مختص کوٹے کے اندر ہے اور اس طرح آخری تاریخ سے قبل درخواست دینے والے تمام افراد کے منتخب ہونے کی ضمانت ہے۔” ان کے مطابق قرعہ اندازی (ڈیجیٹل قرعہ) کا عمل 13 اگست 2025 کے آس پاس مکمل ہونے کی توقع ہے۔
حج 2026 کے لیے کل ملکی کوٹہ 175020 حجاج متوقع ہے، جس میں سے 70 فیصد (121701) کا حصہ حج کمیٹی آف انڈیا کو مختص ہوگا۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پہلی قسط 152300 روپے فی کس 20 اگست 2025 تک جمع کرنے کی تیاری کریں، دوسری قسط 125000 روپے اکتوبر میں اور آخری ادائیگی دسمبر میں متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بے روزگار

محمد ایوب گنائی ترال،پلوام کمرے کے کونے میں لٹکا ہوا آئینہ...

ادھورے

شبیر احمد میر ایک سال پہلے وہ مرض الموت میں...

15 سالہ لڑکا دریائے توی میں ڈوب کر لقمہ اجل

سری نگر جموں میں ہفتہ کے روز ایک 15 سالہ...