PMGSY-IV کی منظوری میں جموںوکشمیرسرفہرست

نیوز ڈیسک 
سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے دیہی ترقیات شیو راج سنگھ چوہان کا شکریہ اَدا کیا جنہوں نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی)۔ IV کے مرحلہ اوّل کے تحت جموں و کشمیر یو ٹی میں 316 سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی جن کی تخمینہ لاگت 4,224 کروڑ روپے ہے۔
جموں و کشمیر وہ پہلی ریاست/یونین ٹیریٹری ہے جسے پی ایم جی ایس وائی۔ IV کے تحت منظوری ملی ہے۔ اِس سکیم کے تحت جموں و کشمیر کے لئے اَب تک کا سب سے بڑا پیکیج  منظور کیا گیا ہے جو 250 سے زائد نفوس کی آبادی والی 390 اہل بستیوں کو سڑک رابطے سے جوڑے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ منظور شدہ 1,781 کلومیٹر سڑکیں دیہی علاقوں میں سڑک رابطے کو ایک نئی جہت دیں گی اور دُور دراز علاقوں میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر کانے ایکس پر ایک پیغام میں کہا ،’’ میں وزیر اعظم نریندر مودی جی اور مرکزی وزیر برائے دیہی ترقیات شیو راج سنگھ چوہان جی کا تہہ دل سے شکریہ اَدا کرتا ہوں جنہوں نے پی ایم جی ایس وائی۔IV کے مرحلہ اوّل کے تحت 316 سڑک منصوبے 4,224 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے منظوری دی تاکہ 390 اہل بستیوں کو سڑک رابطہ فراہم کیا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...