پریس ریلیز
میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے روزنامہ’’ "سرینگر جنگ‘‘” کے مدیر اعلیٰ نوجوان صحافی جناب بلال بشیر بٹ کے بزرگ پھوپھا جان عبد الرحمن گجری کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے بیٹوں جناب فیاض احمد، معراج الدین گجری اور جناب بلال بشیر بٹ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
اس دوران میرواعظ نے معروف سماجی کارکن اور فلاحی تنظیم’’ "اتھہ روٹ‘‘” کے بانی مولانا بشیر احمد وانی (ندوی) کے والد محترم غلام محی الدین وانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم وانی صاحب کی میرواعظ خاندان کے ساتھ گہری وابستگی اور عقیدتمندی تھی اور انکی وفات میرواعظ کیلئے ایک ذاتی صدمے سے کم نہیں۔
میرواعظ نے نواکدل میں مرحوم کے اہل خانہ کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو پورے علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ میرواعظ نے مولانا بشیر احمد ندوی اور وانی خاندان کے دیگر افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی، نیز لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔
ایک علیحدہ پیغام میںمیرواعظ نے ممتاز اور نڈر ٹریڈ یونین لیڈر مرحوم سمپت پرکاش کی اہلیہ درّہ سمپت کے انتقال پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
بیوپار منڈل مہاراج گنج کا اظہار تعزیت
بیوپار منڈل مہاراج گنج سرینگر نے ایک بیان میں صحافی بلال بشیر بٹ کے ساتھ ان کے پھوپھا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور غمزدہ خاندان کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بیان میںبیوپار منڈل کے جنرل سیکریٹری محترم ایاض زہیگرنے کہا "محترم صحافی روزنامہ سرینگر جنگ اور آنلی کشمیر کے مالک اور چیف ایڈیٹر بلال بشیر بٹ صاحب کے ساتھ ان کے محترم پھوپھا عبد الرحمٰن گجری کی وفات پربیوپار منڈل دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔اس غم کی گھڑی میں ہم آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور آپ سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا کرے۔اللہ کرے کہ ان کی یادیں آپ کے دل کو تسلی دیں، اور ان کی جدائی کا غم آپ کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔


