جہاہل مسند علم پر براجمان

شہباز رشید

جب علم و حکمت کو دولت، منصب، شہرت، چاپلوسی اور اداکاری کے ساتھ جوڑا جانے لگے تو سمجھ لینا چاہیے کہ معاشرہ حقیقی علم سے محروم ہوتا جا رہا ہے۔ ایسا معاشرہ علم کی حقیقی لذت سے آشنا نہیں ہو سکتا، خواہ اسے مادی آسائش کے تمام وسائل میسر ہوں، کیونکہ ذہن و شعور کی بلندی اور فکر و تخیل کی بالیدگی مادی وسائل سے حاصل نہیں ہوتی۔
ایسے ماحول سے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے اداکار تو پیدا ہو سکتے ہیں، لیکن فکر و شعور کی بلندیوں کو چھونے والی شخصیات، انسانیت کی اخلاقی تعمیر کرنے والے افراد اور روحانیت کے بلند مقام پر فائز شخصیات نادر ہوتی ہیں۔ ایسا معاشرہ وقت گزرنے کے ساتھ علمی و فکری ترقی کے بجائے تنزلی کا شکار ہو کر علم کے میدان کا کھلاڑی بننے کے بجائے تماشائی بن جاتا ہے۔
ایسی صورتِ حال کیوں پیدا ہوتی ہے؟ اس معاملے کو سمجھنے کے لئے دو باتوں سے واقف ہونا ضروری ہے۔

پہلی بات یہ کہ انسان کے مادی وجود کے اندر اس کا روحانی وجود ہی اس کا حقیقی جوہر ہے، جس کی دریافت علم کے وسیلے سے ممکن ہے۔ جن معاشروں میں روحانی وجود کو نظر انداز کرکے علم کا اس سے تعلق کاٹ دیا جائے، وہاں علم محض مذاق اور نمائش بن کر رہ جاتا ہے۔
دوسری بات یہ کہ معاشرے کی مثبت تشکیل میں وہی افراد مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں جو علم کی گہرائیوں سے واقف، حکمت و دانائی، بصیرت، دوراندیشی اور فکری پختگی کے حامل ہوں۔ ایسے افراد علم کے مستند ذرائع سے استفادہ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ سے مضبوط روحانی تعلق رکھتے ہیں اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات و اسوۂ نبوی ﷺ کی روشنی میں اپنی فکر و کردار تشکیل دیتے ہیں۔ ان کی زندگی کا مقصد انسانیت کی بھلائی، اخلاقی تطہیر اور اصلاحِ معاشرہ ہوتا ہے۔ ایسے افراد کو علمی اداروں سے وابستہ کیا جائے تو انسانیت ایک خطرناک بحران سے بچ سکتی ہے۔ ہمیں معاشرے میں علم کا حقیقی چلن پیدا کرنا چاہیے، ورنہ ہم علم کے نام پر انسانیت کو زہرِ ہلاہل پلانے والے بن جائیں گے۔
ہم اپنے بزرگوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اکثر سنتے ہیں کہ ان کی عام سی گفتگو بھی کتنی قیمتی اور معنی خیز ہوا کرتی تھی۔ اس کے برعکس آج کے معاشرے کی گفتگو میں سطحیت، فکری پسماندگی اور علمی اہلیت کی کمی نمایاں دکھائی دیتی ہے۔ یہی فرق علمی و فکری زوال کی نشان دہی کرتا ہے۔
آج علم کے نام پر ہونے والی تقریبات میں علم اپنی حقیقی شان کے ساتھ پیش نہیں کیا جاتا، کیونکہ پیش کرنے والا علم کے بجائے اپنے منصب، شہرت یا شخصیت کی دھونس جماتا ہے۔ کہاں وہ خطبات اور کہاں آج کی نشریات! کہاں وہ تخلیقات اور کہاں آج کی نقلیات!
ہمارا ایک بڑا سماجی المیہ یہ بھی ہے کہ جدید دور میں، جسے ہم ترقی کا دور کہتے ہیں، اگر اپنا موازنہ تقریباً 2300 سال پہلے کے یونان، چار سو سال پہلے کے مغرب اور عرب، اندلسی و مسلم اسکالرز کے علمی عہد سے کریں تو اس پایے کے عقل مند، سائنس دان، فلسفی اور مفکرین تلاش کرنا دشوار دکھائی دیتا ہے۔ یہ ہمیں سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ترقی کے اس جدید دور میں ہمارا علمی، فکری اور شعوری معیار پست کیوں ہوتا جا رہا ہے؟

تعلیمی نظام کی پستی کی بڑی وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ ہم نے علم کو اس کے حقیقی وقار کے بجائے مادی مفادات، دولت، منصب اور شہرت سے وابستہ کر دیا ہے، جس سے اس کی اصل روح پس منظر میں چلی گئی ہے۔ بلاشبہ علم مادی ترقی کا ذریعہ بھی ہے، لیکن اس کا اصل مسکن اور اساس روحانی وجود ہے۔ جب تک علم کے ساتھ ہمارا رشتہ روحانی نوعیت کا نہیں ہوگا، ہم محض شور و غل مچانے والے رہیں گے۔
ہم تعلیمی نظام کی کمزوریوں کا سارا ملبہ انتظامیہ پر ڈال دیتے ہیں، لیکن بھول جاتے ہیں کہ ہمارا اپنا وجود بھی ایک مکمل نظام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے اندر وہ تمام صلاحیتیں ودیعت کی ہیں جنہیں بروئے کار لا کر ہم مثبت تبدیلی برپا کر سکتے ہیں۔
افسوس کہ ہم ان صلاحیتوں کو درست انداز میں استعمال کرنے کے بجائے غلط راستوں اور ترجیحات کا انتخاب کرتے ہیں۔ جب معاشرے کے دوسرے افراد کو بھی یہی روش اختیار کرتے دیکھتے ہیں تو خود اس کا حصہ بن جاتے ہیں۔ یوں جہالت اور نادانی کا ایک پورا نیٹ ورک تشکیل پا جاتا ہے۔
George Orwell نے صحیح کہا تھا، “Ignorance is Strength” جہالت قوت ہے۔ جب جہالت ایک منظم طاقت بن جائے تو باشعور انسان کے لئے بھی اس کا مقابلہ انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔
ہم نے علم کے نور کو تاریکیوں کے دبیز پردوں میں چھپانے کی روش اختیار کی اور پھر رونا روتے ہیں کہ اندھیرا ہے، حالانکہ علم کے نور کو طلوع کرنے کا کام ہمیں کرنا ہے۔ ہماری نگاہیں ظاہری رنگینیوں پر ہیں، جس کی وجہ سے ہم علم کے نام پر بیچا جانے والا روغن استعمال کرکے خود کو عالم کہلوانے کے حقدار سمجھتے ہیں۔

اسی وجہ سے ہمارا معاشرہ Pseudo Scholars کی بہترین فیکٹری بنتا جا رہا ہے۔ یہ خام اسکالرز، جنہیں اللہ واقعی عالم بنائے، سوشل میڈیا اور منبر و محراب پر براجمان ہو کر misinformation پھیلاتے ہیں، جو جہالت کی سب سے بڑی قوت ہے۔ تعلیمی اداروں میں ایسے جعلی دانشوروں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو معاشرے میں علم کی ساخت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
علم راتوں کی نیند کی قربانی، صبح گاہی، مسلسل محنت اور لگن کا متقاضی ہے۔ جو اسے یہ سب کچھ مہیا کرتے ہیں، علم انہیں ایسا بامِ عروج بخشتا ہے کہ زمانہ رشک کرنے لگتا ہے اور مستقبل انہیں عزت سے یاد کرتا ہے۔ لیکن ہم نے علم کے سامنے رئیسوں، کھلاڑیوں، اداکاروں اور گلوکاروں جیسے نمونوں کو پیش کیا، جنہیں علم کسی بھی صورت قبول نہیں کرتا۔

اس لئے ہم نئی نسل کو وہ کچھ دینے میں ناکام ہو رہے ہیں جس کی اسے اشد ضرورت ہے۔ ہم ایک افسر، ڈاکٹر یا استاد تو بنا پاتے ہیں، لیکن معاشرے کو اچھا انسان نہیں دے پاتے۔ اس سے بڑی ناکامی کیا ہوگی کہ ہمارے تعلیمی ادارے انسانیت کے محافظ پیدا کرنے کے بجائے بعض اوقات اس کے مخالف کردار پیش کرتے ہیں؟ اس خسارے کا احساس ہونے پر ہم سارا ملبہ حکومت اور انتظامیہ پر ڈال دیتے ہیں، حالانکہ ایک چھوٹے ادارے کی سطح پر بھی مثبت تبدیلی لانا ممکن ہے۔
ہمیں سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے کہ تعلیمی نظام کے اس حصے میں، جو ہمارے اختیار میں ہے، ہم خود کتنی کوتاہیاں برت رہے ہیں۔ محض نظام اور انتظامیہ کی ناکامیوں کا رونا رونے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔
ہمارے موجودہ نظامِ تعلیم میں بھی اتنی گنجائش ہے کہ ہم اپنی انفرادی، اسکول اور ادارے کی سطح پر نمایاں تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ ضرورت صرف اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے، ترجیحات درست کرنے اور تبدیلی کا آغاز اپنی ذات سے کرنے کی ہے۔
علم کا اپنا ایک منفرد مقام، حیثیت اور مرتبہ ہے، جس کا مقابلہ کسی دوسری شے سے نہیں کیا جا سکتا۔ دولت، اقتدار، انتظام و انصرام (Management) اور شہرت اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں، لیکن کوئی بھی علم کے مرتبے کا متبادل نہیں ہو سکتا۔
المیہ یہ ہے کہ آج ہم علم اور اہلِ علم کے مقام کو اقتدار، منصب، دولت اور شہرت سے کم تر سمجھنے لگے ہیں۔ ہم نے علم کو ان اشیاء کا تابع بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اپنی مستقل حیثیت اور اہمیت کھوتا جا رہا ہے۔ ظاہر ہے کہ جس معاشرے میں علم اپنی قدر و منزلت کھو دے، وہاں جہالت ہی فروغ پائے گی۔
اسی کا نتیجہ ہے کہ نئی نسل میں علم کے مقابلے میں جہالت کے آثار زیادہ نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔ نوجوان جذباتی اعتبار سے کمزور ہوتے جا رہے ہیں اور ان کے رویوں و طرزِ عمل میں بھی کمزوری پیدا ہو رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...