سرینگر کے گلِ داؤدی باغ کی سیرکیلئےایک لاکھ سے زیادہ افراد پہنچے

فیضان پنجابی
جنگ نیوز

سرینگر/سرینگر کے نباتاتی باغ میں قائم نئے گلِ داؤدی باغ نے افتتاح کے بعد سے اب تک تقریباً 15.1لاکھ سیاحوں اور مقامی افراد کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 23 اکتوبر کو اس باغ کا افتتاح کرکے اسے عوام کے لئے کھول دیا تھا۔
محکمہ باغبانی کی ڈائریکٹر ماتھورا معصوم نے بتایا کہ گلِ داؤدی باغ کے قیام سے نباتاتی باغ میں سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پہلے اکتوبر اور نومبر میں روزانہ 800 سے 1200 افراد آتے تھے، تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 5000 ہوگئی ہے، جبکہ تعطیلات کے دوران 7000 سے تجاوز کر جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی سیاح خصوصی طور پر گلِ داؤدی کے رنگا رنگ پھول دیکھنے کے لئے سرینگر کا رخ کر رہے ہیں۔ محکمہ باغبانی پھولوں کی دیکھ بھال اور مرجھائے ہوئے پھولوں کی جگہ نئے پھول لگانے کا عمل مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔
حکام کو امید ہے کہ موسم کی صورتحال سازگار رہی تو نومبر کے اختتام تک پھولوں کی دلکشی برقرار رہے گی اور یہ باغ کشمیر میں سیاحت کے موسمِ خزاں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
فوٹو کیپشن: سرینگر کے گلِ داؤدی باغ میں سیاحوں کا رش، 23 اکتوبر سے اب تک 1.15 لاکھ افراد کی آمد۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...