ڈاکٹر احسان تابش
امید کا دیا ہوا کی زد میں ہے
میں نے دیا جلایا تھا روشنی کے لئے
مگر ہوا نے کہا
روشنی اب تمہاری قسمت میں نہیں
مہنگائی سر پر ہے جیسے کوئی بوجھ
جیسے کوئی پہاڑ
آٹا مہنگا ، دال مہنگی تیل مہنگا
کرایہ مہنگا ، بچے کی فیس مہنگی
اور میری جیب خالی ، روزگار نہیں ہے
میں صبح نکلتا ہوں شام کو واپس آتا ہوں
ہاتھ خالی ، پیٹ خالی
آنکھوں میں سوال ، نوکری کہاں ہے ؟
مکڑی کے جال میں پھنسا ہوا مچھر
میری نگاہ کا مرکز ہے
قرض کے جال میں ، قسط کے جال میں
بل کے جال میں ، جملے بازی کے جال میں
پھنسا ہوا پرش
اندھیرے کا حصہ بن گیا ہے
اور باہر گلی میں ، سڑکوں پر
ٹی وی پر ، موبائل پر
مذہب کے نام پر ، ذات کے نام پر
زبان کے نام پر
نفرت ناچ رہی ہے ، انسانیت مر رہی ہے
ایسی صورتحال میں
بتاؤ اے قوم کے لوگوں
دیوالی مناؤں کیسے ؟
دیوالی ہے مگر روشنی نہیں ہے
گھر میں خوشی نہیں ہے
تیل مہنگا ہے ، دیا جلاؤں کیسے ؟
امید کانپ رہی ہے ، خواہش مر گئی ہے
مگر سنو نفرت کے پجاری
میں اندھیرے کو جیتنے نہیں دوں گا
میری مٹھی میں امید باقی ہے
میں تابش ہوں، ہوا تیز ہے تو کیا ہوا
میرا حوصلہ ہوا سے بڑا ہے
اپنے بچے کے لئے ، اپنے گھر کے لئے
اپنے ملک کے لئے ، جمہوریت کے لئے
میں امید کی کرن ہوں
دیا بجھانے والوں سنو
ہوا کی زد میں بھی
میں امید کر دیا جلا کر بیٹھا ہوں
کسی کو ٹھوکر لگنے نہیں دوں گا
خالی پیٹ کا درد دکھتا نہیں ہے
ہوا کی زد میں ہوں
مگر امید کا دیا ہوں


