سیما شکور
رنگ و رخسار کی بات …
رہنے دو
میرے آدرش
میرے افکار کی تہہ تک پہنچ کر تو دیکھو
میری ذات کا سمندر …
بہت گہرا ہے
ذرا اس میں تم …
ایک بار اُتر کر تو دیکھو
تمھیں کیا خبر!
پتھروں میں بھی شگاف ہوتے ہیں!
بجھتے ہوئے دیئے …
بھی کچھ کہتے ہیں
ذرا ان دکھوں کو …
سہہ کر تو دیکھو
یہ دھڑکنیں ہیں صرف
جیون نہیں ہے !
میری ذات کی بوسیدہ …
چٹانوں کو سر کر کے تو دیکھو
چٹانوں کو سر کر کے تو دیکھو


