افسانہ :پنکھا بند مت کرنا!

عارف شجر

ایک پنکھے نے روم پارٹنرز کے درمیان ایسی دوری پیدا کر دی کہ بات کمرے سے نکل کر باس تک جا
پہنچی!
زندگی میں بعض اوقات انسان کوئی ایسا معمولی کام کر بیٹھتا ہے جس کے بارے میں اسے خود بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ اس کا نتیجہ اتنا غیر معمولی نکلے گا۔ میں نے بھی ایک دن صرف بجلی بچانے کے لئے پنکھا بند کیا تھا، مگر مجھے کیا معلوم تھا کہ اس چھوٹے سے عمل کے نتیجے میں ایک بڑا طوفان کھڑا ہو جائے گا، ایک روم پارٹنر ناراض ہو جائے گا، باس تک شکایت پہنچ جائے گی اور بالآخر میری رہائش بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ میں اپنے روم پارٹنر کے ساتھ ایک کمرے میں رہتا تھا۔ کمرہ ہمارا مشترکہ تھا، لیکن عادات اور خیالات میں ہم دونوں کے درمیان زمین آسمان کا فرق تھا۔ میں بجلی کی بچت کو ایک اچھی عادت سمجھتا تھا، جب کہ میرے روم پارٹنر کا شاید یہ خیال تھا کہ پنکھا بجلی سے نہیں بلکہ کسی آسمانی طاقت سے چلتا ہے، اس لئے اسے بند کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
ایک دن ایسا ہوا کہ کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا۔ نہ میں تھا، نہ میرا روم پارٹنر۔ کمرہ بالکل خالی پڑا تھا۔ پنکھا حسبِ معمول اپنی پوری رفتار سے گھوم رہا تھا، جیسے کسی بڑے مجمعے میں تقریر کر رہا ہو۔ میں کمرے میں داخل ہوا تو میری نظر سب سے پہلے پنکھے پر پڑی۔ دل نے کہا کہ جب کمرے میں کوئی انسان موجود ہی نہیں تو یہ پنکھا کس کو ہوا دے رہا ہے؟ کیا یہ دیواروں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے رکھا گیا ہے؟ کیا اسے خالی کمرے سے کوئی پرانی محبت ہے؟
میں نے سوچا کہ بجلی ایک قیمتی نعمت ہے، اسے بلاوجہ ضائع کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔ چنانچہ میں نے بڑے اطمینان سے پنکھے کا سوئچ بند کر دیا۔ میرے خیال میں یہ ایک معمولی سا نیک کام تھا، جس پر شاید مجھے شاباش ملنی چاہیے تھی۔ لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ میری یہ نیکی کسی کے لئے بہت بڑی زیادتی بن جائے گی۔
کچھ دیر بعد میرے روم پارٹنر کو معلوم ہوا کہ میں نے پنکھا بند کر دیا ہے۔ بس پھر کیا تھا! اس کے جذبات ایسے مجروح ہوئے جیسے میں نے پنکھا نہیں بلکہ اس کی زندگی کی آخری امید بند کر دی ہو۔ اس نے شاید دل ہی دل میں فیصلہ کر لیا کہ ایسے ظالم، بے رحم اور بجلی بچانے کے جنون میں مبتلا انسان کے ساتھ ایک چھت کے نیچے رہنا ممکن نہیں۔
وہ خود بھی کمرے سے پہلے نکل گیا اور اس کے بعد سیدھا باس کے پاس جا پہنچا۔ وہاں جا کر اس نے ایسی شکایت لگائی کہ مجھے بھی حیرت ہوئی اور شاید پنکھا بھی اپنی بند حالت میں شرمندہ ہو گیا ہوگا۔
اس نے باس سے کہا:
’’سر! میں وہاں نہیں رہ سکتا جہاں پنکھا بند ہو گیا ہو!‘‘
اب ذرا اس جملے کی گہرائی پر غور کیجیے۔ دنیا میں لوگ وہاں رہنے سے انکار کرتے ہیں جہاں پانی نہ ہو، کھانا نہ ہو، بجلی نہ ہو، امن و سکون نہ ہو، لیکن میرے روم پارٹنر نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ اس نے وہاں رہنے سے انکار کر دیا جہاں صرف پنکھا بند ہو گیا تھا!
باس نے بھی شاید یہ سوچا ہوگا کہ آخر یہ کیسا سنگین معاملہ ہے؟ کیا پنکھا بند ہونے سے کمرے کا درجہ حرارت اچانک آسمان پر پہنچ گیا تھا؟ کیا کمرے میں سانس لینا مشکل ہو گیا تھا؟ یا پنکھے کی بندش کسی بین الاقوامی بحران کا پیش خیمہ تھی؟
حیرت کی بات یہ تھی کہ میں نے پنکھا اس وقت بند کیا تھا جب کمرے میں کوئی موجود ہی نہیں تھا۔ میرا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا، بلکہ صرف اتنا تھا کہ جب ہوا لینے والا کوئی نہیں تو بجلی کیوں ضائع کی جائے؟ لیکن شاید میرے روم پارٹنر کے نزدیک پنکھا محض ہوا دینے والی مشین نہیں تھا، بلکہ زندگی کی بنیادی ضرورت، سکون کا مرکز اور شاید خوشیوں کا واحد ذریعہ تھا۔
اس واقعے نے مجھے ایک عجیب حقیقت سے روشناس کرایا کہ انسانوں کی ترجیحات کتنی مختلف ہوتی ہیں۔ ایک شخص بجلی بچانے کو سمجھ داری سمجھتا ہے، دوسرا پنکھا چلانے کو اپنا بنیادی حق۔ ایک کی نظر میں خالی کمرے میں پنکھا چلانا فضول خرچی ہے، تو دوسرے کی نظر میں پنکھا بند کرنا ناقابلِ برداشت جرم!
مزے کی بات یہ ہے کہ میں نے صرف پنکھا بند کیا تھا، لیکن معاملہ اس طرح پیش کیا گیا جیسے میں نے پورے کمرے کی ہوا پر پابندی لگا دی ہو۔ میں نے کسی کو پنکھے کے نیچے بیٹھنے سے نہیں روکا تھا، نہ کسی کے ہاتھ سے ریموٹ چھینا تھا، نہ کسی کو گرمی میں تڑپانے کا ارادہ تھا۔ میں نے تو صرف ایک خالی کمرے میں گھومتے ہوئے پنکھے کو آرام کرنے کا موقع دیا تھا۔ مگر اس آرام نے میرے روم پارٹنر کو بے آرام کر دیا۔
اس واقعے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ مشترکہ کمرے میں رہنے کے لئے صرف کرایہ، بستر اور الماری مشترکہ ہونا کافی نہیں، بلکہ پنکھے کے استعمال کے اصول بھی مشترکہ ہونے چاہییں۔ ورنہ ایک شخص بجلی بچانے نکلتا ہے اور دوسرا اس کی رہائش بچانے کے بجائے اسے ہی کمرے سے نکلوانے کی کوشش کرتا ہے۔
آخر میں میری بس اتنی سی گزارش ہے کہ اے پنکھے! تو چلتا رہ، گھومتا رہ، ہوا دیتا رہ، کیونکہ آج کے دور میں تمہارا بند ہونا صرف گرمی کا مسئلہ نہیں، بعض اوقات روم پارٹنر کی ناراضی، باس کی شکایت اور رہائش کے خاتمے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
اور ہاں! اب میں نے ایک اصول بنا لیا ہے:
کمرے میں کوئی ہو تو پنکھا چلنے دو، کوئی نہ ہو تو بھی احتیاط کرو؛ کیونکہ بجلی بچانے سے شاید بل کم ہو جائے، مگر روم پارٹنر کی ناراضی کا بل بہت بھاری پڑ سکتا ہے!
واقعی، بعض اوقات انسان کو بے گھر کرنے کے لئے کسی بڑے جرم کی ضرورت نہیں ہوتی، صرف ایک پنکھے کا سوئچ بند کرنا ہی کافی ہوتا ہے!

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

گزشتہ مضمون
اگلا مضمون

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...