سوپور میں ابن اسماعیل کی ادبی خدمات پر سیمینار کے دوران بشیر اطہر کا افسانوی مجموعہ ’’زخم جو بولتے ہیں‘‘ جاری

وانی عرفات

سوپور/جنگ نیوز/سوپور میں بدھ کے روز ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کا ایک اجتماع منعقد ہوا جہاں معروف ادبی شخصیت ابن اسماعیل کی زندگی اور ادبی خدمات پر ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ ابن اسماعیل فن اور شخصیت‘ کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام کا اہتمام جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز (JKAACL) نے اسکول آف ہیومینٹیز، آرٹس، لینگویجز اینڈ سوسائٹی سوپور کے اشتراک سے کیا تھا۔
سیمینار میں مقررین نے ابن اسماعیل کی زندگی، تحریروں اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادیبوں اور ان کے کام کو یاد رکھنا اور نئی نسل کو ان کی ادبی خدمات سے واقف کرانا ضروری ہے۔ سیمینار کی صدارت معروف ادبی شخصیت حسن انظر نے کی جبکہ محمد یوسف مشہور اور شاہد دلنوی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ پروگرام کی میزبانی اسکول آف ہیومینٹیز، آرٹس، لینگویجز اینڈ سوسائٹی، سوپور کے ڈائریکٹر عاشق حسین ذکی نے کی جبکہ اکیڈمی کی نمائندگی شیرازی کے مدیر محمد سلیم سالک نے کی۔
پروگرام کا آغاز عاشق حسین ذکی کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔ انہوں نے مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام نوجوان نسل کو اپنے ادیبوں اور ان کی ادبی خدمات کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
اس موقع پر محمد سلیم سالک نے سیمینار کے مقاصد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی ادیب کو سمجھنے کے لئے صرف اس کی کتابیں پڑھنا کافی نہیں بلکہ اس کے خیالات اور ادبی سفر کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام ادبی تاریخ کو محفوظ رکھنے اور اہلِ ادب کو ایک دوسرے کے خیالات سننے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
سیمینار کا کلیدی خطبہ معروف قلمکار ناصر ضمیر نے پیش کیا۔ انہوں نے ابن اسماعیل کی زندگی، تحریروں اور ادبی سفر کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ان کے خطاب میں ادیب کی شخصیت اور ادبی کام سے متعلق اہم باتیں پیش کی گئیں۔
اس کے بعد پروفیسر عبدالـرشید ڈار، حسن زرین، بشیر احمد ڈار اور ناظم نذیر نے بھی ابنِ اسماعیل کی ادبی خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ ادبی شخصیات کے کام کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے ان پر مزید مطالعے اور تحقیق کی ضرورت ہے۔
پروگرام کے دوران معروف قلمکار بشیر اطہر کے افسانوی مجموعے ’’زخم جو بولتے ہیں‘‘ کی رسم اجرا بھی انجام دی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے کتاب کی اشاعت پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے افسانوی ادب میں ایک نیا اضافہ قرار دیا۔
سیمینار کے دوسرے اجلاس میں محفل افسانہ منعقد ہوئی جس میں عادل نصیر، بشیر اطہر، فیض قاضی آبادی، طارق شبنم، ایوب دلبر اور ڈاکٹر ریاض توحیدی نے اپنے افسانے اور مختصر کہانیاں پیش کیں۔ ان تخلیقات میں زندگی کے مختلف پہلوؤں اور سماجی مسائل کو افسانوی انداز میں بیان کیا گیا۔
اختتامی اجلاس میں صدر محفل اور دیگر شرکاء نے منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قلمکاروں کی حوصلہ افزائی اور ادب کے فروغ کے لئے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد جاری رہنا چاہیے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد اقبال لون نے انجام دیے۔
یہ سیمینار ابنِ اسماعیل کی ادبی خدمات کو یاد کرنے اور ان کے کام پر گفتگو کرنے کا ایک اچھا موقع ثابت ہوا۔ ایسے پروگرام نہ صرف ادبی شخصیات کو یاد رکھنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ نئی نسل کو اپنی زبان، ادب اور تہذیبی روایات سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر میں وانی عرفات، بشیر اطہر صاحب کو ان کے نئے افسانوی مجموعے ’’زخم جو بولتے ہیں‘‘ کی اشاعت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ ان کی یہ کتاب قارئین میں مقبول ہو اور ان کا ادبی سفر اسی طرح کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتا رہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں PG اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں شدت

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/جموں و کشمیر میں PG اور...

گرین انڈیا مشن سنجیدگی کا فقدان!

گرین انڈیا مشن کی ناکامی محض انتظامی کوتاہی نہیں،...

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...