وازہ برادری کا اجلاس: 10 بجے کے بعد دیگیں نہ کھولیں کا اعلان

جنگ نیوز

کشمیر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں غیر معمولی تاخیر اور رات بھر مہمانوں کا انتظار کرنے سے تنگ آکر وازہ برادری نے اب اپنے لئے بھی وقت کی حد مقرر کردی ہے۔ وازہ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ رات 10 بجے کے بعد کسی بھی تقریب میں دیگیں نہیں کھولی جائیں گی اور نہ ہی کھانا پیش کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں وازپورہ، راجوری کدل سرینگر میں منعقدہ اجلاس میں سینکڑوں باورچیوں نے شرکت کی اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ شادی بیاہ، منگنی، نکاح، ساتویں دن کی تقریبات اور دیگر سماجی اجتماعات رات 10 بجے تک مکمل کیے جائیں۔
انجمن کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ اگر میزبان مقررہ وقت کے بعد بھی تقریب جاری رکھتے ہیں تو وازوں اور ان کے معاونین کو گھر واپس جانے کی اجازت ہوگی۔ گویا اب دولہا کی آمد میں تاخیر کا خمیازہ باورچیوں کو نہیں بھگتنا پڑے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بعض تقریبات میں رات 10 بجے طے شدہ نکاح ڈیڑھ بجے تک مؤخر ہوجاتا ہے، جبکہ کہیں کھانا فجر کی نماز کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔ ایک وازے نے بتایا کہ ایک تقریب میں دولہا کی غیر معمولی تاخیر کے باعث نکاح پڑھانے کے لئے بلائے گئے مولوی صاحب بھی انتظار کرکے واپس چلے گئے۔
وازہ برادری نے میزبانوں سے اپیل کی کہ شادی ہو یا کوئی اور ’’اسراف کی مجلس‘‘، مہمانوں اور کھانے کے انتظامات مقررہ وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے تقریبات میں کام کرنے والے عملے کو مناسب آرام اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔
انجمن کے مطابق اس فیصلے کا مقصد وازوں اور ان کے معاونین کے کام کے اوقات کو محدود کرنا اور ان کے وقار کا تحفظ ہے۔ اب بارات وقت پر پہنچے یا دیر سے، وازوں کی دیگیں رات 10 بجے کے بعد نہیں کھلیں گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں PG اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں شدت

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/جموں و کشمیر میں PG اور...

گرین انڈیا مشن سنجیدگی کا فقدان!

گرین انڈیا مشن کی ناکامی محض انتظامی کوتاہی نہیں،...

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...