جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT) سرینگر میں طلبہ سرگرمیوں و کھیل مرکز (SAS) کے زیرِ اہتمام سالانہ ایتھلیٹکس مقابلوں کا آغاز ہوا، جس میں تقریباً 150 طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈین طلبہ بہبود پروفیسر محمد عابد بازاز نے کہا کہ کھیل طلبہ کی ہمہ جہت ترقی، قیادت، نظم و ضبط اور باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔
ایس اے ایس کے انچارج فیکلٹی ڈاکٹر منوج کمار نے مقابلوں کو طلبہ میں کھیلوں اور جسمانی صحت کے رجحان کو بڑھانے کی کوشش قرار دیا۔ ایس اے ایس افسر کوثر علی میر اور معاون سہیل احمد بابا نے بھی کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے پر زوردیا۔


