جنگ نیوز ڈیسک
جموں و کشمیر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن نے فوڈ سیفٹی معیارات پر پورا نہ اترنے پر چار گھی برانڈز کے مخصوص بیچز کی یونین ٹیریٹری بھر میں فروخت، ذخیرہ، تقسیم اور نمائش پر فوری پابندی عائد کردی۔
متاثرہ برانڈز میں Cow Ghee Milk Bite، Pehalwan، Swift اور Sangath شامل ہیں۔ اننت ناگ، جموں، کٹھوعہ، سانبہ اور پلوامہ سے لئے گئے نمونوں کی لیبارٹری جانچ میں مصنوعات کو غیر محفوظ یا معیار سے کم قرار دیا گیا۔
تمام متعلقہ کاروباری اداروں کو متاثرہ اسٹاک الگ کرکے محفوظ رکھنے اور اس کی فروخت یا منتقلی روکنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ 48 گھنٹوں میں اسٹاک کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔
کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن خالد جہانگیر کے جاری کردہ حکم کے مطابق خلاف ورزی پر فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی ہوگی۔


