جنگ نیوز
سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی موجودگی میں شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS) اور جموں و کشمیر بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد جموں و کشمیر میں طبی رسائی اور ادارہ جاتی مالی خدمات کو وسعت دینا ہے۔
معاہدے پر SKIMS کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد اشرف گنی اور جموں و کشمیر بینک کے ایم ڈی و سی ای او امیتاوا چٹرجی نے دستخط کیے۔ وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے۔
معاہدے کے تحت SKIMS کے OPD ٹکٹ اور اپائنٹمنٹ نظام کو J&K Bank کے Banking Correspondent (BC) نیٹ ورک سے چھ ماہ کے آزمائشی بنیاد پر منسلک کیا جائے گا، جس سے دور دراز اور دیہی علاقوں کے مریض مقامی سطح پر ٹکٹ اور اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے۔
SKIMS کے مستقل ملازمین کو زیرو بیلنس تنخواہ اکاؤنٹس، بعض بینکنگ چارجز میں چھوٹ اور رعایتی قرضوں سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
معاہدے میں SKIMS میں J&K Bank کے لئے خصوصی کاؤنٹرز، جبکہ بینک ہیڈکوارٹر میں ماہانہ طبی مشاورت کے لئے SKIMS کی جانب سے ڈاکٹر کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
J&K Bank، SKIMS کے بنیادی ڈھانچے کے لئے CSR معاونت کو ترجیح دے گا اور غریب مریضوں کے لئے SKIMS Endowment Fund کو اپنی Mpay Delight+ ایپ سے منسلک کرے گا تاکہ عوام براہِ راست عطیات دے سکیں۔
بینک SKIMS ملازمین کے لئے ڈیجیٹل مالیاتی خواندگی کیمپ اور سہ ماہی ویلتھ مینجمنٹ سیشن بھی منعقد کرے گا۔


