جنگ نیوز
کولکاتا: ممتا بینرجی کی قیادت والے ترنمول کانگریس (TMC) دھڑے نے پیر کو نیا نام ’ممتا آل انڈیا ترنمول کانگریس‘ اور عبوری انتخابی نشان جاری کردیا۔
نئے نشان میں ایک فٹ بال کھلاڑی کی تصویر شامل ہے، جبکہ لوگو میں جماعت کا نیا نام سفید اور نیلے رنگ میں درج کیا گیا ہے۔
جماعت نے اپنے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں سے نئے نام اور نشان کو عوام میں متعارف کرانے کی اپیل کی ہے۔ یہ پیش رفت جماعت کی انتخابی شناخت میں تبدیلی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔


