جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے معروف کثیراللسانی شاعر ڈاکٹر ستیش ومل کی کشمیری شاعری پر مبنی کتاب ’جرنل آف دی وے پوائنٹس‘ کی رونمائی کی۔
معروف مصنف، مترجم اور شاعر مشتاق بی برق کی مرتب کردہ کتاب میں ڈاکٹر ستیش ومل کی 40 منتخب کشمیری نظموں کے انگریزی تراجم اور تنقیدی تشریحات شامل ہیں، جس سے شاعر کے ادبی اظہار کو کشمیری زبان سے باہر وسیع قارئین تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مشتاق بی برق کی کاوش کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر ستیش ومل اور مشتاق بی برق کے لئے مستقبل کے ادبی سفر میں کامیابی اور تخلیقی پیش رفت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ناشر شیخ وسیم بھی موجود تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج لوک بھون میں پروفیسر وندنا شرما، ڈاکٹر شچی سود اور ڈاکٹر ونے کمار کی تصنیف کردہ کتاب ”Living the Gita Today“ (آج کے دور میں گیتا پر عمل) بھی جاری کی۔


