رفیع آباد میں فیشن ڈیزائننگ سنٹر کا افتتاح 

بارہمولہ 12    ستمبر 2026 ء؁ 
وزیر برائے زراعت ، دیہی ترقی اور پنچائتی راج ، کواپریٹو اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ مسٹر جاوید احمد ڈار نے آج گورنمنٹ  ڈگری کالج ہادی پورہ رفیع آباد میں کٹنگ ، ٹیلرنگ اور سوزنی ورک کیلئے فیشن ڈیزائننگ سنٹر کا افتتاح کیا ۔
سنٹر کا افتتاح پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ہادی پورہ پروفیسر ( ڈاکٹر ) طارق احمد وانی کی موجودگی میں کیا گیا ۔
یہ اقدام مہارت پر مبنی تعلیم کو مضبوط بنانے اور طلبہ و مقامی نوجوانوں میں پیشہ وارانہ تربیت ، خودروز گاری اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مسٹر جاوید احمد ڈار نے نوجوان نسل کیلئے روز گار کی صلاحیت بڑھانے اور پائیدار روز گار کے مواقع پیدا کرنے میں مہارت پر مبنی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا طلباء کو نہ صرف علمی مقاصد کیلئے بلکہ روز گار اور کاروباری منظر نامے کے بدلتے ہوئے تقاضوں کیلئے تیار کرنے میں اہم کردار ہے ۔
وزیر موصوف نے رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ تربیت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ طلباء علمی مہارت حاصل کر سکیں ، اعتماد پیدا کر سکیں اور خود روزگاری کے مواقع حاصل کر سکیں ۔
انہوں نے مرکز کے قیام کیلئے کالج انتظامیہ کی تعریف کی اور طلباء و مقامی نوجوانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ۔
اس موقع پر پرنسپل جی ڈی سی ہادی پورہ ، فیکلٹی ممبران ، طلباء اور بزرگ شہری بھی موجود تھے ۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

BRICS اعلامیہ میں پہلگام حملے کی مذمت

جنگ نیوز نئی دہلی/برکس ممالک کے رہنماؤں نے 22 اپریل...

ڈاکٹر عزیز حاجنی کی پانچویں برسی کے موقعہ پر  ادبی اجتماع اور یوتھ کوئز کا انعقاد

  جنگ نیوز حاجن/کشمیری زبان و ادب کے ممتاز ادیب، نقاد،...

چیف جسٹس نے سری نگر میں تیسری قومی لوک عدالت کا افتتاح کردیا

  جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/ضلع قانونی خدمات اتھارٹی (DLSA) سری...

میرواعظ کشمیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

  جنگ نیوز میرواعظِ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے...