جنگ نیوز ڈیسک
پلوامہ// تنہا ایاز// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بجبہارا پریمیئر لیگ (BPL) کا چھٹا ایڈیشن جاری ہے، جس میں وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور جموں و کشمیر کے پہلے بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول نے کہا کہ لیگ کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور انہیں نکھارنے کے لیے بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، تاہم انہیں مزید مواقع اور بہتر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ BPL کے پانچ ایڈیشن کامیابی سے منعقد ہوچکے ہیں، جبکہ چھٹے ایڈیشن کا آغاز 6 ستمبر 2026 کو بجبہارا کے رکن اسمبلی ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے کیا۔
پلوامہ کے قصبہ یار سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ارشد ماگرے نے پرویز رسول کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔


